زبور
موسیقار کے لیے۔ داؤد کا نغمہ۔
64 اَے خدا! جب مَیں تجھ سے فریاد کروں تو میری سُن۔
دُشمن کے خطرناک حملوں سے میری جان بچا۔
2 بُرے لوگوں کے خفیہ منصوبوں سے،
ہاں، گُناہگاروں کی بِھیڑ سے میری حفاظت کر۔
3 وہ اپنی زبان کو تلوار کی طرح تیز کرتے ہیں؛
وہ اپنی کڑوی باتوں کے تیروں کا نشانہ باندھتے ہیں
4 تاکہ چھپ کر بےقصور شخص پر تیر چلائیں؛
وہ بےخوف ہو کر اُس پر اچانک تیر چلاتے ہیں۔
5 اُنہوں نے بُرے کام کرنے کا پکا اِرادہ کر رکھا ہے؛*
وہ آپس میں مشورہ کرتے ہیں کہ اپنے پھندے کیسے چھپائیں۔
وہ کہتے ہیں: ”اِن پھندوں پر کسی کی نظر نہیں جائے گی۔“
6 وہ غلط کام کرنے کے نئے نئے طریقے ڈھونڈتے ہیں؛
وہ بڑی چالاکی سے سازشیں گھڑتے ہیں اور کسی کو پتہ بھی نہیں چلنے دیتے؛
یہ جاننا ناممکن ہے کہ اُن میں سے ہر ایک کے دل میں کیا ہے۔
7 لیکن خدا اُن پر تیر چلائے گا؛
وہ تیر کے وار سے اچانک زخمی ہو جائیں گے۔
8 اُن کی اپنی زبان اُن کی بربادی کا باعث بنے گی؛
اُنہیں دیکھنے والے سب لوگ حقارت سے سر ہلائیں گے۔
9 تب سب لوگ ڈر جائیں گے؛
وہ خدا کے کاموں کا اِعلان کریں گے
اور اُس کے کاموں کی گہری سمجھ حاصل کریں گے۔