زبور
قورح کے بیٹوں کا نغمہ۔ ایک گیت۔
87 خدا کے شہر کی بنیاد مُقدس پہاڑوں پر ہے۔
2 یہوواہ یعقوب کے سب خیموں سے زیادہ
صِیّون کے دروازوں سے پیار کرتا ہے۔
3 اَے سچے خدا کے شہر! تیرے بارے میں اچھی اچھی باتیں کہی جا رہی ہیں۔ (سِلاہ)
4 مَیں رہب* اور بابل کو اُن میں شمار کروں گا جو مجھے جانتے* ہیں
اور فِلسطیہ، صُور اور کُوش کو بھی۔
اِن میں سے ہر ایک کے بارے میں کہا جائے گا: ”یہ صِیّون میں پیدا ہوا تھا۔“
5 اور صِیّون کے بارے میں کہا جائے گا:
”ہر کوئی اُس میں پیدا ہوا تھا۔“
خدا تعالیٰ اِس شہر کو مضبوطی سے قائم کرے گا۔
6 جب یہوواہ لوگوں کے نام درج کرے گا تو وہ یہ اِعلان کرے گا:
”یہ صِیّون میں پیدا ہوا تھا۔“ (سِلاہ)
7 گلوکار اور دائرے میں ناچنے والے کہیں گے:
”میرے سب چشمے تجھ ہی سے نکلتے ہیں۔“*