اَمثال
20 مے مذاق اُڑاتی ہے اور شراب بےقابو کرتی ہے؛
جو شخص اِن کی وجہ سے گمراہ ہو جاتا ہے، وہ دانشمند نہیں ہے۔
2 بادشاہ کی دہشت شیر* کی دھاڑ کی طرح ہے؛
اُس کے غصے کو بھڑکانے والا شخص اپنی جان خطرے میں ڈالتا ہے۔
3 لڑائی جھگڑے سے باز رہنا اِنسان کے لیے عزت کی بات ہے
لیکن ہر بےوقوف شخص اِس میں اُلجھ جاتا ہے۔
4 سُست شخص سردیوں میں ہل نہیں چلاتا
اِس لیے کٹائی کے موسم میں اُس کے پاس کچھ نہیں ہوتا اور وہ بھیک مانگتا ہے۔*
6 بہت سے لوگ اٹوٹ محبت کا دعویٰ کرتے ہیں
لیکن وفادار شخص بڑی مشکل سے ملتا ہے۔
7 نیک شخص وفاداری کی راہ پر چلتا ہے؛
اُس کی آنے والی اولاد* خوش رہتی ہے۔
8 جب بادشاہ عدالت کرنے کے لیے تخت پر بیٹھتا ہے
تو وہ اپنی آنکھوں سے بُرائی کو پھٹک کر الگ کر دیتا ہے۔
9 کون کہہ سکتا ہے: ”مَیں نے اپنا دل پاک صاف کر لیا ہے؛
مَیں گُناہ سے پاک ہوں؟“
10 بےایمانی کے باٹوں اور غلط پیمانوں*
دونوں سے یہوواہ گِھن کھاتا ہے۔
12 سننے والے کان اور دیکھنے والی آنکھ
دونوں کو یہوواہ نے بنایا ہے۔
13 نیند سے پیار نہ کرو ورنہ آپ کنگال ہو جاؤ گے۔
اپنی آنکھیں کھولو اور آپ پیٹ بھر کر روٹی کھاؤ گے۔
14 گاہک کہتا ہے: ”یہ چیز بالکل بےکار ہے! کسی کام کی نہیں ہے!“
لیکن وہاں سے جانے کے بعد وہ اپنے سودے پر شیخی مارتا ہے۔
16 اگر کوئی شخص کسی اجنبی کی ضمانت دیتا ہے تو اُس کے کپڑے لے لو؛
اگر اُس نے کسی پردیسی عورت* کے لیے کچھ گِروی رکھا ہے تو وہ اُسے واپس نہ کرو۔
17 دھوکے سے کمائی روٹی اِنسان کو مزےدار لگتی ہے
لیکن بعد میں اُس کا مُنہ کنکروں سے بھر جاتا ہے۔
19 دوسروں کو بدنام کرنے والا راز فاش کرتا پھرتا ہے؛
ایسے لوگوں سے میل جول نہ رکھو جو چغلیاں کرنا پسند کرتے ہیں۔*
20 جو شخص اپنے ماں باپ کو کوستا ہے،
اُس کا چراغ اندھیرا ہونے پر بجھا دیا جائے گا۔
21 چاہے ایک شخص لالچ کر کے وراثت پا بھی لے،
آخر میں اُسے برکت نہیں ملے گی۔
22 یہ نہ کہو: ”میں بُرائی کا بدلہ لوں گا!“
یہوواہ سے اُمید لگاؤ اور وہ آپ کو بچائے گا۔
23 بےایمانی کے باٹوں* سے یہوواہ گِھن کھاتا ہے؛
دھوکا دینے والے ترازو اچھے نہیں ہوتے۔
24 یہوواہ ہی ایک شخص کے قدموں کی رہنمائی کرتا ہے؛
اِنسان کیسے سمجھ سکتا ہے کہ اُسے کس راہ جانا چاہیے؟*
25 اگر کوئی شخص جلدبازی میں منت مان لیتا ہے
اور بعد میں اِس پر سوچ بچار کرتا ہے تو یہ اُس کے لیے پھندا ہے۔
26 دانشمند بادشاہ بُرے لوگوں کو پھٹک کر الگ کر دیتا ہے
اور اُن پر گاہنے* کا پہیہ چلاتا ہے۔
27 اِنسان کی سانس یہوواہ کا چراغ ہے
جو اندر کے اِنسان پر روشنی ڈالتا ہے۔
28 اٹوٹ محبت اور وفاداری بادشاہ کی حفاظت کرتی ہیں؛
اٹوٹ محبت کی وجہ سے اُس کا تخت قائم رہتا ہے۔
29 جوانوں کی طاقت اُن کی شان ہوتی ہے
اور بوڑھے لوگوں کے سفید بال اُن کی زینت ہوتے ہیں۔
30 چوٹ اور زخم بُرائی کو دھو دیتے ہیں
اور مار کھا کر اِنسان اندر سے پاک صاف ہو جاتا ہے۔