زبور
موسیقار کے لیے۔ داؤد کا نغمہ۔
2 ہر دن اُن کے مُنہ سے اُس کی تعریف چھلکتی ہے
اور ہر رات وہ اُس کا علم آشکارا کرتے ہیں۔
3 اُن کی نہ تو کوئی بولی ہے اور نہ ہی الفاظ؛
اُن کی آواز سنائی نہیں دیتی۔
خدا نے آسمان میں سورج کے لیے خیمہ لگایا ہے؛
5 سورج دُلہے کی طرح اپنے کمرے سے نکلتا ہے؛
اُسے سُورما کی طرح اپنی دوڑ دوڑنے سے خوشی ملتی ہے۔
6 وہ آسمان کے ایک سِرے سے نکلتا ہے
اور چکر لگا کر دوسرے سِرے تک جاتا ہے؛
کوئی بھی چیز اُس کی گرمائش سے بچ نہیں سکتی۔
7 یہوواہ کے قوانین کامل ہیں جو ایک شخص میں نئی جان ڈال دیتے ہیں؛
یہوواہ کی یاددہانیاں قابلِبھروسا ہیں جو ناتجربہکار شخص کو دانشمند بنا دیتی ہیں۔
8 یہوواہ کے فرمان صحیح* ہیں جو دل کو خوشی بخشتے ہیں؛
یہوواہ کے حکم پاک ہیں جو آنکھوں کو روشن کرتے ہیں۔
9 یہوواہ کا خوف پاک ہے جو ہمیشہ قائم رہتا ہے؛
یہوواہ کے فیصلے سچے اور بالکل صحیح* ہیں۔
10 یہ سونے سے بھی زیادہ دلکش ہیں،
ہاں، خالص سونے سے بھی زیادہ دلکش؛
یہ شہد سے بھی زیادہ میٹھے ہیں،
ہاں، اُس شہد سے بھی زیادہ میٹھے جو چھتّے سے ٹپکتا ہے۔
11 اِن کے ذریعے تیرا بندہ خبردار رہتا ہے؛
اِنہیں ماننے سے بڑا اجر ملتا ہے۔
12 اپنی غلطیوں کا احساس کسے ہوتا ہے؟
مجھ سے انجانے میں جو گُناہ ہوئے ہیں، اُن کے لیے مجھے قصوروار نہ ٹھہرا۔
13 اپنے بندے کو ایسے کام کرنے سے روک جو اُس کے اِختیار سے باہر ہیں؛
ایسے کام کرنے کے رُجحان کو مجھ پر حاوی نہ ہونے دے۔
تب مَیں بےاِلزام ہوں گا
اور سنگین گُناہوں سے بَری رہوں گا۔
14 اَے یہوواہ! میری چٹان اور مجھے چھڑانے والے!
میرے مُنہ کی باتیں اور میرے دل کی سوچ بچار تجھے پسند آئے۔