اَمثال
ایک دانشمند بیٹا اپنے باپ کو خوش کرتا ہے
لیکن ایک احمق بیٹا اپنی ماں کو دُکھ دیتا ہے۔
2 بُرائی سے حاصل کی گئی دولت کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا
لیکن نیکی موت سے بچائے گی۔
3 یہوواہ نیک شخص* کو بھوکا نہیں رہنے دے گا
لیکن وہ بُرے لوگوں کو وہ چیز نہیں دے گا جس کا وہ لالچ کرتے ہیں۔
4 سُست ہاتھ ایک شخص کو غریب بنا دیں گے
لیکن محنتی ہاتھ ایک شخص کو امیر بنا دیں گے۔
5 گہری سمجھ سے کام لینے والا بیٹا گرمیوں میں فصل جمع کرتا ہے
لیکن بےشرم بیٹا کٹائی کے وقت گہری نیند سویا رہتا ہے۔
6 نیک شخص کے سر پر برکتیں رہتی ہیں
لیکن بُرے شخص کا مُنہ ظلم کو چھپاتا ہے۔
8 دانشمند شخص حکموں کو مانتا ہے
لیکن بےوقوفی کی باتیں کرنے والے کو کچل دیا جائے گا۔
9 وفاداری کی راہ پر چلنے والا شخص سلامت رہے گا
لیکن ٹیڑھی راہ پر چلنے والا شخص پکڑا جائے گا۔
10 جو دوسروں کو دھوکا دینے کے لیے آنکھ مارتا ہے، وہ دُکھ پہنچاتا ہے
اور بےوقوفی کی باتیں کرنے والے کو کچل دیا جائے گا۔
11 نیک شخص کا مُنہ زندگی کا چشمہ ہے
لیکن بُرے شخص کا مُنہ ظلم کو چھپاتا ہے۔
12 نفرت کی وجہ سے جھگڑے پیدا ہوتے ہیں
لیکن محبت سارے گُناہوں پر پردہ ڈال دیتی ہے۔
13 سُوجھبُوجھ رکھنے والے شخص کے لبوں پر دانشمندی ہوتی ہے
لیکن جس میں سمجھ کی کمی ہوتی ہے، اُس کی کمر پر چھڑی پڑتی ہے۔
14 دانشمند علم کا خزانہ جمع کرتے ہیں
لیکن احمق کا مُنہ بربادی کو دعوت دیتا ہے۔
15 امیر شخص کی دولت* اُس کے لیے فصیلدار شہر کی طرح ہے
لیکن غریب کی غربت اُسے برباد کر دیتی ہے۔
16 نیک شخص کے کام زندگی کی طرف لے جاتے ہیں
لیکن بُرے شخص کی پیداوار گُناہ کی طرف لے جاتی ہے۔
17 جو تربیت پر دھیان دیتا ہے، وہ زندگی کی راہ دِکھاتا ہے*
لیکن جو اِصلاح کو رد کرتا ہے، وہ دوسروں کو گمراہ کرتا ہے۔
18 جو نفرت کو چھپاتا ہے، وہ جھوٹ بولتا ہے
اور جھوٹی افواہیں پھیلانے والا احمق ہے۔
19 جہاں بہت باتیں کی جاتی ہیں وہاں گُناہ بھی ہوتا ہے
لیکن اپنے ہونٹوں کو قابو میں رکھنے والا سمجھداری سے کام لیتا ہے۔
20 نیک شخص کی زبان اعلیٰترین چاندی کی طرح ہے
لیکن بُرے شخص کے دل کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔
23 احمق کے لیے شرمناک کام ایک کھیل ہیں
لیکن سُوجھبُوجھ رکھنے والا شخص دانشمندی حاصل کرتا ہے۔
24 بُرے شخص کو جس چیز کا ڈر ہے، وہ اُس کے سر پر آ پڑے گی
لیکن نیک شخص کی خواہش پوری کی جائے گی۔
25 طوفان تھم جانے کے بعد بُرا شخص مٹ جائے گا
لیکن نیک شخص مضبوط بنیاد کی طرح ہے جو ہمیشہ قائم رہتی ہے۔
26 جیسے سِرکہ دانتوں کے لیے اور دُھواں آنکھوں کے لیے پریشانی کا باعث ہوتا ہے
ویسے ہی سُست آدمی اپنے مالک* کے لیے پریشانی کا باعث ہوتا ہے۔
27 یہوواہ کا خوف رکھنے سے عمر بڑھتی ہے
لیکن بُرے شخص کی زندگی کے سال کم کیے جائیں گے۔
28 نیک شخص کی اُمید خوشی کا باعث بنتی ہے
لیکن بُرے شخص کی اُمید خاک میں مل جائے گی۔
29 یہوواہ کی راہ بےاِلزام شخص کے لیے قلعہ ہے
لیکن یہ بُرے شخص کے لیے بربادی لاتی ہے۔
30 نیک شخص کو کبھی گِرایا نہیں جائے گا
لیکن بُرے لوگ پھر کبھی زمین پر نہیں بسیں گے۔
31 نیک شخص کے مُنہ سے دانشبھری باتیں نکلتی ہیں*
لیکن غلط باتیں کرنے والی زبان کاٹ ڈالی جائے گی۔
32 نیک شخص کے لب دلکش باتیں کرنا جانتے ہیں
لیکن بُرے شخص کے مُنہ سے غلط باتیں نکلتی ہیں۔