اَمثال
9 سچی دانشمندی نے اپنا گھر بنایا ہے؛
اُس نے اِس کے سات ستون تراشے ہیں۔
اُس نے اپنی مے ملا کر تیار کر لی ہے؛
اُس نے کھانے کی میز بھی سجا دی ہے۔
3 اُس نے اپنی خادماؤں کو بھیجا ہے
تاکہ وہ شہر کی بلندیوں سے یہ پکاریں:
4 ”جو ناتجربہکار ہیں، وہ اِدھر آئیں۔“
جن میں سمجھ کی کمی ہے، اُن سے وہ کہتی ہے:
5 ”آؤ، میرے ہاں روٹی کھاؤ
اور وہ مے پیو جو مَیں نے ملا کر تیار کی ہے۔
7 جو مذاق اُڑانے والے کی اِصلاح کرتا ہے، وہ اپنی بےعزتی کراتا ہے
اور جو کسی بُرے شخص کی درستی کرتا ہے، وہ نقصان اُٹھائے گا۔
8 مذاق اُڑانے والے کی اِصلاح نہ کرو ورنہ وہ تُم سے نفرت کرے گا۔
دانشمند شخص کی اِصلاح کرو تو وہ تُم سے محبت کرے گا۔
9 دانشمند شخص کو سکھاؤ تو وہ اَور دانشمند بن جائے گا۔
نیک شخص کو تعلیم دو تو وہ اپنے علم میں اِضافہ کرے گا۔
10 یہوواہ کا خوف دانشمندی کی شروعات ہے
اور مُقدسترین خدا کا علم سمجھداری ہے۔
11 میری وجہ سے تمہاری زندگی کے دن بہت سے ہوں گے
اور تمہاری عمر کے سال بڑھ جائیں گے۔
12 اگر تُم دانشمند بنو گے تو اِس میں تمہارا ہی فائدہ ہوگا
لیکن اگر تُم مذاق اُڑاؤ گے تو تُم اکیلے ہی اِس کا نتیجہ بھگتو گے۔
13 احمق عورت شور مچاتی رہتی ہے۔
وہ جاہل ہے اور کچھ بھی نہیں جانتی۔
14 وہ اپنے گھر کے دروازے پر بیٹھتی ہے،
ہاں، وہ شہر کی اُونچی جگہوں پر بیٹھتی ہے
15 اور آنے جانے والوں کو بُلاتی ہے،
ہاں، اُن کو جو اپنے راستے پر سیدھے جا رہے ہوتے ہیں۔
16 وہ اُن سے کہتی ہے: ”جو ناتجربہکار ہیں، وہ اِدھر آئیں۔“
جن میں سمجھ کی کمی ہے، اُن سے وہ کہتی ہے:
17 ”چوری کا پانی میٹھا ہے
اور چوری چھپے کھانا کھانے کا مزہ ہی کچھ اَور ہے۔“