ایوب
26 اِس پر ایوب نے کہا:
2 ”تُم نے ایک بےبس اِنسان کی کیا خوب مدد کی ہے
اور جس کے بازو میں کوئی طاقت نہیں، اُسے کیا خوب سہارا دیا ہے!
3 تُم نے ایک بےعقل کو کتنا زبردست مشورہ دیا ہے
اور کتنی فیاضی سے حقیقی دانشمندی* کے راز کھولے ہیں!
4 تُم کسے سمجھانے کی کوشش کر رہے ہو
اور تمہیں یہ باتیں کس نے سکھائی ہیں؟*
5 مُردے بےبس ہیں اور خدا کے حضور کانپتے ہیں؛
وہ سمندر اور سمندری جانداروں سے بھی نیچے ہیں۔
7 اُس نے شمالی آسمان* کو خالی جگہ پر پھیلایا ہوا ہے
اور زمین کو بغیر کسی سہارے کے لٹکایا ہوا ہے۔
8 وہ پانی کو بادلوں میں لپیٹتا ہے
پھر بھی بادل اِس کے وزن سے پھٹتے نہیں۔
9 وہ اپنے تخت کے سامنے بادلوں کو پھیلاتا ہے
تاکہ کوئی اُس کے تخت کو نہ دیکھ سکے۔
10 اُس نے آسمان اور سمندر کے بیچ ایک سرحد* کھینچی ہے
اور روشنی اور تاریکی کے درمیان ایک حد بنائی ہے۔
11 آسمان کے ستون لرز جاتے ہیں؛
وہ اُس کی ڈانٹ پر کانپ اُٹھتے ہیں۔
12 وہ اپنی طاقت سے سمندر میں ہلچل مچا دیتا ہے
اور اپنی دانشمندی سے بڑے سمندری جاندار* کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا ہے۔
14 دیکھو! یہ تو اُس کی راہوں کے بس کنارے ہیں؛
ہم نے اُس کی ہلکی سی سرگوشی ہی سنی ہے!
تو پھر اُس کی زوردار گرج کو کون سمجھ سکتا ہے؟“