زبور
موسیقار کے لیے۔ اِس نغمے کو گِتّیت* کے مطابق گایا جائے۔ داؤد کا نغمہ۔
8 اَے یہوواہ ہمارے مالک! تیرا نام پوری زمین پر کتنا عظیمُالشان ہے!
تیری شانوشوکت آسمان سے بھی کہیں زیادہ بلند ہے!*
2 تُو نے چھوٹے اور دودھ پیتے بچوں کے مُنہ سے
اپنے مخالفوں کے سامنے اپنی طاقت ظاہر کی ہے
تاکہ دُشمنوں اور بدلہ لینے والوں کے مُنہ بند کر سکے۔
3 جب مَیں آسمان کو دیکھتا ہوں جسے تُو نے اپنے ہاتھوں* سے بنایا ہے
اور چاند ستاروں کو دیکھتا ہوں جنہیں تُو نے خلق کِیا ہے
4 تو سوچتا ہوں کہ فانی اِنسان کیا ہے کہ تُو اُسے یاد رکھے
اور اِنسان کا بیٹا کیا ہے کہ تُو اُس کا خیال رکھے؟
6 تُو نے اُسے اُن چیزوں پر اِختیار بخشا جو تُو نے اپنے ہاتھوں سے بنائی ہیں؛
تُو نے ساری چیزیں اُس کے پاؤں تلے کر دیں
7 یعنی ساری بھیڑ بکریاں، گائے بیل اور جنگلی جانور؛
8 آسمان کے پرندے اور سمندر کی مچھلیاں
بلکہ سمندر میں تیرنے والے سارے جاندار۔
9 اَے یہوواہ ہمارے مالک! تیرا نام پوری زمین پر کتنا عظیمُالشان ہے!