اَمثال
25 یہ بھی سلیمان کی اَمثال* ہیں۔ یہوداہ کے بادشاہ حِزقیاہ کے آدمیوں نے اِن کی نقل تیار کی۔*
2 خدا کی شان اِس سے ظاہر ہوتی ہے کہ وہ معاملے کو راز میں رکھتا ہے
اور بادشاہ کی شان اِس سے کہ وہ معاملے کی چھانبین کرتا ہے۔
3 جس طرح آسمان کی اُونچائی اور زمین کی گہرائی کو جاننا ممکن نہیں
اُسی طرح بادشاہ کے دل کو جاننا ناممکن ہے۔
4 چاندی سے میل دُور کرو
تو یہ پوری طرح خالص ہو جائے گی۔
5 بادشاہ کے حضور سے بُرے شخص کو نکال دو
تو نیکی کی وجہ سے اُس کا تخت مضبوطی سے قائم رہے گا۔
6 بادشاہ کے سامنے اپنی بڑائی نہ کرو
اور نہ ہی بڑے بڑے لوگوں کے بیچ کھڑے ہو
7 کیونکہ کسی نواب کے سامنے بےعزت ہونے سے بہتر ہے
کہ بادشاہ خود آپ سے کہے کہ ”یہاں اُوپر آ کر بیٹھو۔“
8 کسی قانونی جھگڑے میں پڑنے میں جلدبازی نہ کرو
کیونکہ اگر بعد میں آپ کا پڑوسی آ کر آپ کی بےعزتی کرے گا تو آپ کیا کرو گے؟
9 اپنے پڑوسی سے اپنا مُقدمہ لڑو
لیکن دوسروں کے راز فاش مت کرو*
10 تاکہ سننے والا آپ کو شرمندہ نہ کرے
اور آپ کوئی بُری خبر* نہ پھیلا دو جسے واپس نہ لیا جا سکے۔
11 صحیح وقت پر کہی گئی بات
چاندی کے تراشے ہوئے برتن میں سونے کے سیبوں کی طرح ہوتی ہے۔
12 دانشمند شخص کی اِصلاح سننے والے کانوں کے لیے
سونے کی بالی اور خالص سونے کے زیور کی طرح ہے۔
13 جیسے کٹائی کے دن برف کی ٹھنڈک ہوتی ہے
ویسے ہی وفادار قاصد اپنے بھیجنے والے کے لیے ہوتا ہے
کیونکہ وہ اپنے مالک کو* تازہدم کرتا ہے۔
14 جو شخص کسی کو تحفہ دیے بغیر اِس* کے بارے میں شیخی مارتا ہے،
وہ اُن ہواؤں اور بادلوں کی طرح ہوتا ہے جو بارش نہیں لاتے۔
15 صبر سے کام لے کر حاکم کو قائل کِیا جا سکتا ہے
اور نرم زبان ہڈی کو بھی توڑ سکتی ہے۔
16 اگر آپ کو شہد ملے تو صرف اُتنا ہی کھاؤ جتنی آپ کو ضرورت ہے
کیونکہ اگر آپ اِسے بہت زیادہ کھاؤ گے تو آپ کو اُلٹی آ سکتی ہے۔
17 اپنے پڑوسی کے گھر بار بار قدم نہ رکھو
ورنہ وہ آپ سے تنگ آ جائے گا اور آپ سے نفرت کرنے لگے گا۔
18 جو شخص اپنے پڑوسی کے خلاف جھوٹی گواہی دیتا ہے،
وہ جنگ کی لاٹھی، تلوار اور تیز تیر کی طرح ہے۔
19 مشکل گھڑی میں ناقابلِبھروسا* شخص پر بھروسا کرنا
ٹوٹے دانت اور لڑکھڑاتے پاؤں کی طرح ہے۔
21 اگر آپ کے دُشمن کو* بھوک لگی ہو تو اُسے روٹی کھلاؤ؛
اگر اُسے پیاس لگی ہو تو اُسے پانی پلاؤ۔
22 ایسا کرنے سے آپ اُس کے سر پر دہکتے ہوئے کوئلوں کا ڈھیر لگا رہے ہو گے*
اور یہوواہ آپ کو اِس کا اجر دے گا۔
23 شمالی ہوا مُوسلادھار بارش لاتی ہے
اور چغلیاں کرنے والی زبان چہرے پر غصہ لاتی ہے۔
24 گھر کی چھت پر ایک کونے میں رہنا
جھگڑالو* بیوی کے ساتھ گھر کے اندر رہنے سے بہتر ہے۔
25 دُوردراز ملک سے آئی اچھی خبر ایسے ہی ہوتی ہے
جیسے تھکے ہارے شخص* کے لیے ٹھنڈا پانی۔
26 جب کوئی نیک شخص کسی بُرے شخص کے سامنے جھک جاتا ہے*
تو وہ کیچڑ سے بھرے چشمے اور گندے کنوئیں کی طرح بن جاتا ہے۔
27 بہت زیادہ شہد کھانا اچھا نہیں ہوتا
اور نہ ہی اپنی واہ واہ کرانا عزت کی بات ہوتی ہے۔