زبور
داؤد کا مِکتام۔*
16 اَے خدا! میری حفاظت کر کیونکہ مَیں نے تیرے پاس پناہ لی ہے۔
2 مَیں نے یہوواہ سے کہا ہے: ”اَے یہوواہ! میری اچھائی کی وجہ تُو ہے۔
3 زمین پر تیرے پاک بندوں کی وجہ سے مجھے بڑی خوشی ملتی ہے،
ہاں، اُن کی وجہ سے جو عزت کے لائق ہیں۔“
4 جو لوگ دوسرے خداؤں کے پیچھے بھاگتے ہیں، وہ اپنی تکلیفوں میں اِضافہ کرتے ہیں۔
مَیں کبھی اُن کے ساتھ مل کر خون کے نذرانے پیش نہیں کروں گا
اور نہ ہی اپنے ہونٹوں سے اُن کے خداؤں کا نام لوں گا۔
5 یہوواہ میرا حصہ اور میرا پیالہ ہے۔
تُو میری وراثت کی حفاظت کرتا ہے۔
6 تُو نے مجھے ناپ کر اچھی اچھی جگہیں دی ہیں،
ہاں، مَیں اپنی وراثت سے مطمئن ہوں۔
7 مَیں یہوواہ کی بڑائی کروں گا جو مجھے نصیحت کرتا ہے؛
گہرائیوں میں موجود میرے خیالات* رات کو بھی میری اِصلاح کرتے ہیں۔
8 مَیں یہوواہ کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھتا ہوں۔
وہ میری دائیں طرف ہے اِس لیے مجھے کبھی ہلایا نہیں جا سکتا۔*
9 میرا دل اِس وجہ سے بہت خوش ہے؛
میرا روم روم* خوشی سے جھوم رہا ہے
اور مَیں* سلامتی سے رہ رہا ہوں
10 کیونکہ تُو مجھے* قبر* میں نہیں چھوڑے گا؛
تُو اپنے وفادار بندے کو گڑھے میں نہیں جانے دے گا۔*
11 تُو نے مجھے زندگی کی راہ دِکھائی ہے۔