زبور
داؤد کا نغمہ۔
143 اَے یہوواہ! میری دُعا سُن؛
مدد کے لیے میری اِلتجا پر توجہ فرما۔
اپنی وفاداری اور نیکی کی وجہ سے مجھے جواب دے۔
2 اپنے بندے پر مُقدمہ نہ چلا
کیونکہ کوئی بھی اِنسان تیرے سامنے نیک نہیں ٹھہر سکتا۔
اُس نے مجھے ایسے لوگوں کی طرح اندھیرے میں ڈال دیا ہے جنہیں مرے عرصہ ہو گیا ہے۔
5 مَیں پُرانے دنوں کو یاد کرتا ہوں؛
مَیں تیرے سارے کاموں پر سوچ بچار کرتا ہوں؛
مَیں بڑے شوق سے تیرے ہاتھوں کے کام پر غور* کرتا ہوں۔
6 مَیں تیرے سامنے ہاتھ پھیلاتا ہوں؛
میری جان سُوکھی زمین کی طرح تیری پیاسی ہے۔ (سِلاہ)
مجھ سے اپنا چہرہ نہ چھپا
ورنہ مَیں اُن لوگوں کی طرح ہوں گا جو قبر* میں چلے جاتے ہیں۔
8 صبح کو مجھے اپنی اٹوٹ محبت کا ذکر سنا
کیونکہ مَیں تجھ پر بھروسا کرتا ہوں۔
مجھے وہ راہ بتا جس پر مجھے چلنا چاہیے
کیونکہ مَیں* تیری طرف رُجوع کرتا ہوں۔
9 اَے یہوواہ! مجھے میرے دُشمنوں سے چھڑا۔
مَیں تیرے پاس پناہ لیتا ہوں۔
10 مجھے اپنی مرضی پر چلنا سکھا
کیونکہ تُو میرا خدا ہے۔
11 اَے یہوواہ! اپنے نام کی خاطر میری زندگی کی حفاظت کر۔
اپنی نیکی کی وجہ سے مجھے* پریشانی سے بچا۔