زبور
موسیقار کے لیے۔ داؤد کا گیت۔
11 مَیں نے* یہوواہ کے پاس پناہ لی ہے۔
تو پھر تُم مجھ سے کیسے کہہ سکتے ہو:
”پرندے کی طرح اپنے پہاڑ پر بھاگ جاؤ“؟
2 دیکھو بُرے لوگوں نے کیسے اپنی کمان تان لی ہے؛
اُنہوں نے اپنے تیروں سے نشانہ باندھ لیا ہے
تاکہ اندھیرے میں نیکدل لوگوں پر تیر چلائیں۔
4 یہوواہ اپنی مُقدس ہیکل میں ہے۔
یہوواہ کا تخت آسمان میں ہے۔
اُس کی آنکھیں سب کچھ دیکھتی ہیں؛
اُس کی تیز* نظر اِنسان کے بیٹوں کو پرکھتی ہے۔
5 یہوواہ نیک لوگوں اور بُرے لوگوں دونوں کو پرکھتا ہے؛
اُسے* اُن تمام لوگوں سے نفرت ہے جو تشدد کو پسند کرتے ہیں۔
6 وہ بُرے لوگوں کے لیے پھندے بچھائے گا؛*
اُن کے پیالے میں آگ، گندھک اور جھلسا دینے والی لُو ہوگی
7 کیونکہ یہوواہ نیک ہے اور وہ نیک کاموں سے محبت کرتا ہے؛
سیدھی راہ پر چلنے والے لوگ اُس کا چہرہ دیکھیں گے۔*