تواریخ کی پہلی کتاب
5 یہ اِسرائیل کے پہلوٹھے بیٹے رُوبِن کے بیٹے ہیں۔ رُوبِن پہلوٹھے تھے لیکن اُنہوں نے اپنے والد کے بستر کو ناپاک کِیا۔ اِس لیے اُن کا پہلوٹھے کا حق اِسرائیل کے بیٹے یوسف کے بیٹوں کو دے دیا گیا۔ اِسی وجہ سے نسبنامے میں رُوبِن کا نام پہلوٹھے کا حق رکھنے والے کے طور پر نہیں لکھا گیا۔ 2 حالانکہ یہوداہ اپنے بھائیوں سے افضل تھے اور اُن سے وہ آیا جس نے پیشوا بننا تھا لیکن پھر بھی پہلوٹھے کا حق یوسف کا تھا۔ 3 اِسرائیل کے پہلوٹھے بیٹے رُوبِن کے بیٹے یہ تھے: حنوک، فَلّو، حصرون اور کرمی۔ 4 یُوایل کے بیٹے یہ تھے: سِمعیاہ، سِمعیاہ کے بیٹے جوج، جوج کے بیٹے سِمعی، 5 سِمعی کے بیٹے میکاہ، میکاہ کے بیٹے ریایاہ، ریایاہ کے بیٹے بعل 6 اور بعل کے بیٹے بِیراہ جنہیں اسور کا بادشاہ تِلگتپِلناسر قیدی بنا کر لے گیا تھا۔ وہ رُوبِن کے لوگوں کے سردار تھے۔ 7 بِیراہ کے بھائی اپنے اپنے گھرانوں کے نسبناموں کے حساب سے یہ تھے: یعیایل جو سربراہ تھے، زکریاہ 8 اور بالع جو عزز کے بیٹے تھے جو سِمع کے بیٹے تھے جو یُوایل کے بیٹے تھے۔ بالع کے گھرانے کے لوگ عروعیر سے نبو اور بعلمعون تک آباد تھے۔ 9 وہ لوگ مشرق میں اُس جگہ تک آباد ہو گئے جہاں سے دریائےفرات کے پاس والا ویرانہ شروع ہوتا ہے کیونکہ جِلعاد میں اُن کے مویشیوں کی تعداد بہت بڑھ گئی تھی۔ 10 ساؤل کے زمانے میں اُن لوگوں نے ہاجریوں سے جنگ کی اور اُنہیں شکست دی۔ پھر وہ جِلعاد کے مشرق کے سارے علاقے میں اُن کے خیموں میں بس گئے۔
11 اُن سے آگے جد کی نسل بسن کے علاقے میں سلِکہ تک آباد تھی۔ 12 بسن میں یُوایل سربراہ تھے، سافم اُن کے بعد تھے اور یعنائی اور سافط بھی رہنما تھے۔ 13 اُن کے بھائی اپنے اپنے آبائی خاندانوں کے حساب سے یہ تھے: میکائیل، مِسُلّام، سبع، یوری، یعکان، زِیع اور عبر یعنی کُل سات۔ 14 یہ ابیخیل کے بیٹے تھے جو حُوری کے بیٹے تھے جو یاروآح کے بیٹے تھے جو جِلعاد کے بیٹے تھے جو میکائیل کے بیٹے تھے جو یسیسی کے بیٹے تھے جو یحدو کے بیٹے تھے جو بُوز کے بیٹے تھے۔ 15 اُن کے آبائی خاندان کے سربراہ اخی تھے جو عبدیایل کے بیٹے تھے جو جُونی کے بیٹے تھے۔ 16 وہ جِلعاد، بسن اور اُس کے آسپاس کے* قصبوں اور شارون کی ساری چراگاہوں میں سرحدوں تک آباد تھے۔ 17 اُن سب کے نام یہوداہ کے بادشاہ یوتام اور اِسرائیل کے بادشاہ یرُبعام* کے زمانے میں نسبنامے میں لکھے گئے۔
18 رُوبِن اور جد کے قبیلے اور منسّی کے آدھے قبیلے کی فوج میں 44 ہزار 760 طاقتور جنگجو تھے جو ڈھالوں، تلواروں اور کمانوں سے لیس رہتے تھے اور جنگ کے لیے تربیتیافتہ تھے۔ 19 اُنہوں نے ہاجریوں، یطور، نفیس اور نودب سے جنگ لڑی۔ 20 اُنہوں نے اِس جنگ میں خدا سے مدد مانگی اور خدا نے اُن کی اِلتجا سنی کیونکہ اُنہوں نے اُس پر بھروسا کِیا تھا۔ اُس نے جنگ میں اُن کی مدد کی اور ہاجریوں اور اُن کا ساتھ دینے والے سب لوگوں کو اُن کے حوالے کر دیا۔ 21 اُنہوں نے اُن کے مویشیوں پر قبضہ کر لیا یعنی 50 ہزار اُونٹوں، 2 لاکھ 50 ہزار بھیڑوں اور 2000 گدھوں پر۔ اُنہوں نے اُن کے 1 لاکھ لوگوں* کو قیدی بھی بنا لیا۔ 22 بہت سے لوگ مارے گئے کیونکہ یہ جنگ سچے خدا کی تھی۔ وہ لوگ تب تک اُن کی جگہ بسے رہے جب تک وہ قید میں نہیں گئے۔
23 منسّی کے آدھے قبیلے کی اولاد بسن سے بعلحرمون اور سِنیر اور کوہِحرمون تک آباد تھی۔ اُن کی تعداد بہت زیادہ تھی۔ 24 اُن کے آبائی خاندانوں کے سربراہ یہ تھے: عیفر، یِسعی، اِلیایل، عزریایل، یرمیاہ، ہوداویاہ اور یحدایل۔ یہ لوگ طاقتور جنگجو تھے، بہت مشہور تھے اور اپنے آبائی خاندانوں کے سربراہ تھے۔ 25 لیکن اُنہوں نے اپنے باپدادا کے خدا سے بےوفائی کی اور دوسری قوموں کے خداؤں کی پرستش کی* جنہیں خدا نے اُن کے سامنے سے مٹا دیا تھا۔ 26 اِس لیے اِسرائیل کے خدا نے اسور کے بادشاہ پُول (یعنی اسور کے بادشاہ تِلگتپِلناسر ) کے دل* کو اُبھارا اور وہ رُوبِن اور جد کے قبیلے اور منسّی کے آدھے قبیلے کو قیدی بنا کر خَلح، خابور، ہارا اور دریائےجوزان تک لے گیا جہاں وہ آج تک آباد ہیں۔