زبور
شکرگزاری کا نغمہ۔
100 زمین کے سب لوگو! یہوواہ کے حضور جیت کے نعرے مارو۔
2 خوشی خوشی یہوواہ کی خدمت کرو۔
خوشی سے للکارتے ہوئے اُس کے حضور آؤ۔
3 جان لو* کہ یہوواہ ہی خدا ہے۔
اُسی نے ہمیں بنایا ہے اور ہم اُسی کے ہیں۔*
ہم اُس کے بندے اور اُس کی چراگاہ کی بھیڑیں ہیں۔
4 اُس کا شکرادا کرتے ہوئے اُس کے دروازوں سے داخل ہو؛
اُس کی بڑائی کرتے ہوئے اُس کے صحنوں میں آؤ۔
اُس کا شکر ادا کرو اور اُس کے نام کی بڑائی کرو