اَمثال
31 بادشاہ لموایل کی ضروری باتیں جن کی تعلیم اُن کی ماں نے اُنہیں دی تھی:
2 میرے بیٹے! مَیں آپ سے کیا کہوں؟
میری کوکھ سے پیدا ہوئے بیٹے! مَیں کیا بولوں؟
میرے بیٹے جس کے لیے مَیں نے منتیں مانیں! مَیں آپ کو کیا بتاؤں؟
3 اپنی طاقت عورتوں پر برباد نہ کرنا
اور نہ ہی ایسی راہ پر چلنا جس سے بادشاہ تباہ ہو جاتے ہیں۔
4 لموایل! بادشاہوں کا،
ہاں، بادشاہوں کا مے پینا مناسب نہیں
اور نہ ہی حکمرانوں کا یہ کہنا مناسب ہے: ”کہاں ہے میرا جام؟“
5 ایسا نہ ہو کہ وہ پی کر قوانین بھول جائیں
اور ادنیٰ لوگوں کا حق ماریں۔
6 شراب اُن لوگوں کو دو جو تباہ ہونے والے ہیں
اور مے اُن لوگوں کو جو پریشانی میں ڈوبے ہیں*
7 تاکہ وہ پی کر اپنی غربت بھول جائیں
اور اُنہیں اپنی تکلیف یاد نہ رہے۔
8 اُن کی طرف سے بولو جو بول نہیں سکتے؛
اُن سب کے حقوق کا دِفاع کرو جو تباہ ہونے والے ہیں۔
א [آلف]
10 اچھی* بیوی کس کو مل سکتی ہے؟
اُس کی قدروقیمت مرجان* سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔
ב [بیتھ]
11 اُس کا شوہر دل سے اُس پر بھروسا کرتا ہے
اور اُس کے شوہر کو کسی چیز کی کمی نہیں ہوتی۔
ג [گیمل]
12 وہ ساری زندگی اُس کے ساتھ
اچھائی ہی کرتی ہے، بُرائی نہیں کرتی۔
ד [دالتھ]
13 وہ اُون اور لینن ڈھونڈ کر لاتی ہے؛
وہ خوشی خوشی اپنے ہاتھوں سے کام کرتی ہے۔
ה [ہے]
14 وہ تاجروں کے جہاز کی طرح
دُور دُور سے اپنا کھانا لاتی ہے۔
ו [واو]
15 وہ مُنہ اندھیرے ہی اُٹھ جاتی ہے،
اپنے گھر والوں کے لیے کھانے کا اِنتظام کرتی ہے
اور اپنی خادماؤں کو بھی اُن کے حصے کا کھانا* دیتی ہے۔
ז [زین]
16 وہ کھیت خریدنے کے بارے میں سوچ بچار کرتی ہے اور اِسے خرید لیتی ہے؛
وہ محنت سے* انگور کا باغ لگاتی ہے۔
ח [خیتھ]
17 وہ سخت محنت کے لیے اپنی کمر کَستی ہے
اور اپنے بازوؤں کو مضبوط کرتی ہے۔
ט [طیتھ]
18 وہ اِس بات کا دھیان رکھتی ہے کہ اُسے کاروبار میں منافع ہو؛
اُس کا چراغ رات کے وقت بھی نہیں بجھتا۔
י [یود]
19 وہ ایک ہاتھ میں اٹیرن پکڑتی ہے
اور دوسرے ہاتھ میں تکلا۔*
כ [کاف]
20 وہ ادنیٰ لوگوں کی طرف مدد کا ہاتھ بڑھاتی ہے
اور غریبوں کے لیے اپنی مُٹھی کھولتی ہے۔
ל [لامد]
21 اُسے برفباری کے وقت اپنے گھرانے کی فکر نہیں ہوتی
کیونکہ اُس کے سب گھر والوں نے گرم* کپڑے پہنے ہوتے ہیں۔
מ [میم]
22 وہ اپنی چادریں خود بناتی ہے۔
اُس کے کپڑے لینن اور جامنی اُون کے ہوتے ہیں۔
נ [نون]
23 اُس کے شوہر کو شہر کے دروازے پر سب جانتے ہیں
جہاں وہ علاقے کے بزرگوں کے ساتھ بیٹھتا ہے۔
ס [سامک]
24 وہ لینن کے کپڑے* بنا کر بیچتی ہے
اور تاجروں کو کمربند پہنچاتی ہے۔
ע [عین]
25 طاقت اور شان اُس کا لباس ہیں
اور وہ آنے والے کل سے نہیں ڈرتی۔*
פ [پے]
צ [صادے]
27 وہ اپنے گھر کے معاملوں پر نظر رکھتی ہے
اور سُستی کی روٹی نہیں کھاتی۔
ק [قوف]
28 اُس کے بچے کھڑے ہو کر اُس کی تعریف کرتے ہیں؛
اُس کا شوہر بھی کھڑا ہو کر اُسے سراہتا ہے۔
ר [ریش]
ש [شین]
30 دلکشی دھوکا دے سکتی ہے اور خوبصورتی پَل بھر کی* ہو سکتی ہے
لیکن جو عورت یہوواہ کا خوف رکھتی ہے، اُس کی تعریف کی جائے گی۔
ת [تاو]