زبور
چڑھائی کا گیت۔
132 اَے یہوواہ! داؤد کو اور اُس کی ساری تکلیفوں کو یاد کر؛
2 اَے یہوواہ! یاد کر کہ اُس نے تجھ سے قسم کھائی تھی،
ہاں، اُس نے یعقوب کے طاقتور خدا سے یہ قسم کھائی تھی:
3 ”مَیں تب تک اپنے خیمے میں، ہاں، اپنے گھر نہیں جاؤں گا
اور اپنے بستر پر نہیں لیٹوں گا؛
4 مَیں تب تک اپنی آنکھوں میں نیند نہیں آنے دوں گا
اور نہ ہی اپنی پلکیں جھپکوں گا
5 جب تک مَیں یہوواہ کے لیے ایک جگہ،
ہاں، یعقوب کے طاقتور خدا کے لیے ایک عمدہ رہائشگاہ* نہیں ڈھونڈ لیتا۔“
6 دیکھو! ہم نے اِس* کے بارے میں اِفراتہ میں سنا
اور ہم نے اِسے جنگل میں پایا۔
7 آؤ ہم اُس کی رہائشگاہ* میں داخل ہوں
اور اُس کے پاؤں کی چوکی کے سامنے جھکیں۔
8 اَے یہوواہ! اُٹھ اور اپنی آرامگاہ میں آ؛
تُو اور تیرا صندوق آئیں جو تیری طاقت کی نشانی ہے۔
9 تیرے کاہن نیکی کا لباس پہنیں
اور تیرے وفادار بندے خوشی سے للکاریں۔
11 یہوواہ نے داؤد سے قسم کھائی ہے؛
وہ یقیناً اپنے اِس وعدے سے نہیں پھرے گا:
”مَیں تمہاری نسل* میں سے ایک شخص کو
تمہارے تخت پر بٹھاؤں گا۔
12 اگر تمہارے بیٹے میرے عہد پر قائم رہیں گے
اور اُن یاددہانیوں کو مانیں گے جن کی مَیں اُنہیں تعلیم دیتا ہوں
تو اُن کے بیٹے بھی ہمیشہ تک تمہارے تخت پر بیٹھیں گے۔“
13 کیونکہ یہوواہ نے صِیّون کو چُنا ہے؛
وہ اِسے اپنی رہائشگاہ بنانا چاہتا ہے اور کہتا ہے:
14 ”یہ ہمیشہ کے لیے میری آرامگاہ ہے؛
مَیں یہاں رہوں گا کیونکہ یہ میری خواہش ہے۔
15 میری برکت سے اِس شہر میں بہت زیادہ خوراک ہوگی
اور مَیں اِس کے غریبوں کو روٹی سے سیر کروں گا۔
16 مَیں اِس کے کاہنوں کو نجات کا لباس پہناؤں گا
اور اِس کے وفادار لوگ خوشی سے للکاریں گے۔
17 یہاں مَیں داؤد کی طاقت* بڑھاؤں گا۔
مَیں نے اپنے مسحشُدہ بندے کے لیے ایک چراغ تیار کِیا ہے۔
18 مَیں اُس کے دُشمنوں کو شرمندگی کا لباس پہناؤں گا
مگر اُس کے سر پر تاج چمکتا رہے گا۔“