اَمثال
3 سیدھی راہ پر چلنے والوں کی وفاداری اُن کی رہنمائی کرتی ہے
لیکن دھوکےبازوں کی دھوکادہی اُنہیں تباہ کر دے گی۔
5 بےاِلزام شخص کی نیکی اُس کا راستہ سیدھا کرتی ہے
لیکن بُرا شخص اپنی بُرائی کی وجہ سے گِر جائے گا۔
6 سیدھی راہ پر چلنے والوں کی نیکی اُنہیں بچا لے گی
لیکن دھوکےباز اپنی ہی خواہشوں میں پھنس جائیں گے۔
7 جب بُرا شخص مر جاتا ہے تو اُس کی اُمید فنا ہو جاتی ہے؛
اُسے اپنی طاقت پر جو بھروسا ہوتا ہے، وہ بھی مٹ جاتا ہے۔
8 نیک شخص کو مصیبت سے چھڑایا جاتا ہے
اور اُس کی جگہ بُرا شخص مصیبت میں پڑ جاتا ہے۔
10 نیک شخص کی اچھائی کی وجہ سے شہر خوشی مناتا ہے
اور بُرے شخص کی ہلاکت پر خوشی کی للکار ہوتی ہے۔
11 سیدھی راہ پر چلنے والے شخص کی دُعاؤں کی وجہ سے شہر سرفراز ہوتا ہے
لیکن بُرے شخص کی باتیں اِسے گِرا دیتی ہیں۔
12 جس میں سمجھ کی کمی ہوتی ہے، وہ اپنے پڑوسی کی حقارت کرتا ہے
لیکن سُوجھبُوجھ رکھنے والا شخص خاموش رہتا ہے۔
15 جو کسی اجنبی کے قرض کی ضمانت دیتا ہے، اُسے یقیناً نقصان اُٹھانا پڑے گا
لیکن جو لیندین کے معاملے میں ہاتھ ملانے سے گریز* کرتا ہے، وہ محفوظ رہے گا۔
18 بُرے شخص کی کمائی کھوکھلی ہوتی ہے
لیکن جو شخص نیکی کا بیج بوتا ہے، اُسے حقیقی اجر ملتا ہے۔
19 نیکی کی راہ پر قائم رہنے والے کو زندگی ملے گی
لیکن بُرائی کے پیچھے بھاگنے والے کا انجام موت ہے۔
20 جن لوگوں کے دل میں کھوٹ ہے، اُن سے یہوواہ گِھن کھاتا ہے
لیکن جو لوگ بےاِلزام زندگی گزارتے ہیں، اُن سے وہ خوش ہوتا ہے۔
21 یقین رکھو کہ بُرا شخص سزا سے نہیں بچے گا
لیکن نیک شخص کی اولاد بچ جائے گی۔
22 جو عورت خوبصورت ہو لیکن سمجھ سے کام نہ لیتی ہو،
وہ ایسی ہے جیسے سؤر کی ناک میں سونے کی نتھ۔
23 نیک شخص کی خواہش کا نتیجہ اچھا ہوتا ہے
لیکن بُرے شخص کی اُمید کا نتیجہ خدا کا غضب ہوتا ہے۔
24 جو شخص دریادلی سے دیتا ہے،* اُسے اَور زیادہ ملتا ہے؛
اور جو شخص وہ بھی نہیں دیتا جو اُسے دینا چاہیے، وہ کنگال ہو جاتا ہے۔
26 جو اناج ذخیرہ کرتا ہے اور بیچتا نہیں، اُسے لوگ بددُعائیں دیتے ہیں
لیکن جو اِسے بیچتا ہے، اُسے لوگ دُعائیں دیتے ہیں۔
27 جو شخص اچھائی کرنے کے موقعے ڈھونڈتا ہے، اُسے پسندیدگی حاصل ہوگی
لیکن جو شخص بُرائی کرنے کی تاک میں رہتا ہے، بُرائی اُسی پر آ پڑے گی۔
28 جو شخص اپنی دولت پر بھروسا کرتا ہے، وہ گِر پڑے گا
لیکن نیک شخص ہرے بھرے پتّوں کی طرح پھلے پھولے گا۔
29 جو شخص اپنے گھرانے پر مصیبت* لاتا ہے، اُسے ورثے میں ہوا ملے گی
اور بےوقوف شخص دانشمند کا نوکر بنے گا۔
31 اگر زمین پر نیک شخص کو بدلہ ملتا ہے
تو پھر بُرے اور گُناہگار شخص کا کیا حال ہوگا!