زبور
چڑھائی کا گیت۔
121 مَیں اپنی آنکھیں پہاڑوں کی طرف اُٹھاتا ہوں۔
مجھے کہاں سے مدد ملے گی؟
2 مجھے یہوواہ سے مدد ملے گی
جو آسمان اور زمین کا خالق ہے۔
3 وہ تیرے پاؤں کو کبھی پھسلنے* نہیں دے گا۔
تیری حفاظت کرنے والا کبھی اُونگھے گا نہیں۔
4 دیکھ! اِسرائیل کا محافظ نہ کبھی اُونگھے گا
اور نہ کبھی سوئے گا۔
5 یہوواہ تیرا محافظ ہے۔
یہوواہ سائے کی طرح تیری دائیں طرف ہے۔
6 نہ تو دن کو سورج تیرا کچھ بگاڑ سکے گا
اور نہ رات کو چاند۔
7 یہوواہ تجھے ہر نقصان سے بچائے گا۔
وہ تیری جان کی حفاظت کرے گا۔