زبور
داؤد کا گیت۔ یہ گیت اُس وقت کا ہے جب داؤد نے ابیمَلِک کے سامنے پاگل ہونے کا ناٹک کِیا اور ابیمَلِک نے اُنہیں وہاں سے نکال دیا۔
א [آلف]
34 مَیں ہمیشہ یہوواہ کی بڑائی کروں گا؛
میرے ہونٹوں پر ہر وقت اُس کی تعریف ہوگی۔
ב [بیتھ]
ג [گیمل]
3 میرے ساتھ مل کر یہوواہ کی بڑائی کرو؛
آؤ مل کر اُس کے نام کی تعظیم کریں۔
ד [دالتھ]
4 مَیں نے یہوواہ سے پوچھا اور اُس نے مجھے جواب دیا۔
اُس نے میرے سارے ڈر دُور کر دیے۔
ה [ہے]
5 اُس سے اُمید لگانے والوں کے چہرے خوشی سے دمکنے لگے؛
اُنہیں کبھی شرمندہ نہیں ہونا پڑے گا۔
ז [زین]
6 اِس ادنیٰ اِنسان نے پکارا اور یہوواہ نے سنا۔
اُس نے اِسے اِس کی ساری پریشانیوں سے نکالا۔
ח [خیتھ]
ט [طیتھ]
י [یود]
9 یہوواہ کے مُقدس بندو! اُس کا خوف رکھو
کیونکہ اُس کا خوف رکھنے والوں کو کسی چیز کی کمی نہیں ہوتی۔
כ [کاف]
10 طاقتور جوان شیروں* کو بھی کبھی کبھار بھوکا رہنا پڑتا ہے؛
لیکن جو یہوواہ کی رہنمائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اُنہیں کسی اچھی چیز کی کمی نہیں ہوگی۔
ל [لامد]
11 میرے بیٹو! آؤ اور میری سنو؛
مَیں تمہیں یہوواہ کا خوف رکھنا سکھاؤں گا۔
מ [میم]
12 تُم میں سے کون زندگی کا مزہ لینا چاہتا ہے
اور بہت سے اچھے دن دیکھنا چاہتا ہے؟
נ [نون]
13 تو پھر اپنی زبان کو بُری باتوں سے باز رکھو؛
اور اپنے ہونٹوں کو دھوکادہی سے روکو۔
ס [سامک]
14 بُرے کام چھوڑ دو اور اچھے کام کرو؛
صلح قائم کرنے کی کوشش کرو اور اِس کی جستجو میں رہو۔
ע [عین]
15 یہوواہ کی آنکھیں نیک لوگوں پر رہتی ہیں؛
اور اُس کے کان مدد کے لیے اُن کی فریاد سنتے ہیں۔
פ [پے]
16 لیکن یہوواہ* اُن لوگوں کے خلاف ہے جو بُرے کام کرتے ہیں؛
وہ اُن کی یاد زمین سے پوری طرح مٹا دے گا۔
צ [صادے]
17 نیک لوگوں نے پکارا اور یہوواہ نے سنا؛
اُس نے اُنہیں اُن کی ساری پریشانیوں سے نکالا۔
ק [قوف]
ר [ریش]
ש [شین]
20 وہ اُس کی سب ہڈیوں کو محفوظ رکھتا ہے؛
اُن میں سے ایک بھی توڑی نہیں گئی۔
ת [تاو]
21 آفت بُرے شخص کو موت کے گھاٹ اُتار دے گی؛
نیک لوگوں سے نفرت کرنے والوں کو مُجرم ٹھہرایا جائے گا۔