بادشاہتی مُناد رپورٹ دیتے ہیں
خدا کا کلام مؤثر ہے
”خدا کا کلام زندہ اور مؤثر . . . ہے۔“ (عبرانیوں ۴:۱۲) جب جھوٹے مذہب سے دھوکا کھانے والے لوگوں کے سامنے بائبل سچائیوں کا انکشاف کِیا جاتا ہے تو یہ الفاظ بڑی مرتبہ سچ ثابت ہوئے ہیں۔ جیساکہ ڈؔومینیکن ریپبلک کے درجذیل تجربے سے ظاہر کِیا گیا ہے کہ بائبل کی طاقت لوگوں کی زندگیوں کو بدل سکتی اور اُمید دے سکتی ہے۔
یہوؔواہ کے گواہوں کی ایک سرکردہ کیتھولک عورت سے ملاقات ہوئی جسکے حال ہی میں دو ننھے بچے وفات پا گئے تھے۔ وہ غمزدہ تھی اور ہر روز اپنے المیے پر آنسو بہاتی تھی۔ گواہوں نے اُمیدِقیامت کی بابت جو کچھ بائبل یوحنا ۵:۲۸، ۲۹ میں کہتی ہے اُسے دکھایا۔ گواہوں کے ساتھ مزید مباحثوں کے بعد، نہ صرف اُس نے اُمیدِقیامت سے تسلی حاصل کی بلکہ یہ بھی محسوس کر لیا کہ اُسکے کیتھولک مذہبی پیشوا اُسے دھوکا دے رہے تھے۔
اُس نے کیتھولک چرچ سے دستبردار ہونے میں کوئی دیر نہ کی، اور اُس نے یہوؔواہ کے گواہوں کیساتھ ایک باقاعدہ گھریلو بائبل مطالعہ قبول کر لیا۔ تاہم، اُسکا شوہر اُسکے نظریات سے متفق نہ ہوا۔ چونکہ وہ بھی ایک سرکردہ کیتھولک تھا، اُس نے اِس کوشش میں مشہور سیاسی اور مذہبی دوستوں کا اپنی بیوی سے ملنے کا بندوبست کِیا کہ اُسے اُسکی روش سے روکیں اور اُسے کیتھولک مذہب میں واپس لائیں۔ بعدازاں اُس نے اُسے طلاق کی دھمکی دی، ایک دفعہ تو اُس نے اپنے رشتہداروں اور چرچ کے ساتھی ارکان کو بھی بتا دیا کہ وہ طلاق لینے والے ہیں۔
لیکن اُسکی حکمتِعملی کامیاب نہ ہوئی۔ اسکے برعکس، وہ اپنے بائبل مطالعے جاری رکھنے کیلئے اَور زیادہ پُرعزم ہوتی گئی۔ اُسکی روحانی ترقی اور اُسکے عمدہ مسیحی خوبیوں کو فروغ دینے کی وجہ سے، شوہر نے طلاق لینے کی بجائے اُسکے ساتھ ہی رہنے کا فیصلہ کِیا۔ ایک دن وہ اُس بائبل لٹریچر کا جائزہ لینے کیلئے بھی تیار ہو گیا جسکا وہ مطالعہ کر رہی تھی—لیکن ایک شرط پر۔ وہ بائبل کا اپنا ذاتی کیتھولک ترجمہ استعمال کرنا چاہتا تھا۔
اُسے حیرانی ہوئی، یہوؔواہ کے گواہوں کے لٹریچر کی مدد سے، اُس نے براہِراست اپنی بائبل سے نئی باتیں سیکھنا شروع کر دیں۔ اُسے احساس ہوا کہ اُسکی بیوی نے صحیح راہِعمل کا انتخاب کِیا تھا، اور جلد ہی وہ اُسکے نمونے کی پیروی کرنے پر تیار ہو گیا۔ یقیناً، اُس نے اپنی ذاتی زندگی میں تبدیلیاں کرنے کی ضرورت کو محسوس کِیا۔ ایک مشکل تبدیلی اُسکی سگریٹ کی عادت کو چھوڑنا تھا۔ ”موت برائے فروخت—سگریٹنوشی بند کرنے کے دس طریقے“ والے مضمون کیساتھ جاگو! کے فروری ۱۹۹۰ کا شمارہ پڑھنے کے بعد، اُس نے اِس غیرصحیفائی عادت کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا۔ اکثر اُسکی جیب میں پائی جانیوالی سگریٹوں کی ڈِبیا کی جگہ، اُس نے جاگو! کا وہ شمارہ رکھنا شروع کر دیا۔ ہر دفعہ جب اُسے سگریٹ کی طلب ہوتی، وہ سگریٹنوشی پر مضامین کو پڑھ لیتا۔ طریقہ کامیاب ہو گیا! متعدد بار مضامین پڑھنے کے بعد، وہ سگریٹنوشی بند کرنے کے قابل ہوا۔
آج دونوں میاں اور بیوی بطور بپتسمہیافتہ خادموں کے یہوؔواہ کی خدمت کرتے ہیں۔ جب حالات اجازت دیتے ہیں تو شوہر خدا کی بادشاہت کی خوشخبری کی منادی کیلئے اپنا زیادہ وقت مختص کرتے ہوئے کُلوقتی خادم کے طور پر خدمت کرتا ہے، اور وہ یہوؔواہ کے گواہوں کی مقامی کلیسیا میں خدمتگزار خادم کے طور پر خدمت انجام دیتا ہے۔ وہ اور اُسکی بیوی قیامت کے منتظر ہیں جب وہ ایک نئی دُنیا میں دوبارہ زندگی کیلئے اپنے بچوں کا خیرمقدم کر سکیں گے۔ جیہاں، خدا کا کلام، بائبل، زندہ اور مؤثر ہے!