ایک افسوسناک واقعہ
ایک ڈھائی سالہ لڑکا اوون، اپنے گھر میں غسلخانہ کے اندر کھیل رہا تھا۔ وہ کھیلکھیل میں دوائیوں کی الماری تک پہنچ گیا جوکہ اُسکے والدین کے خیال میں اُسکی پہنچ سے دُور تھی۔ الماری میں اُسے دوائی کی ایک بوتل نظر آئی۔ اُس نے بوتل کھولی اور اُس میں پڑا شربت پی لیا۔ شربت پیتے ہی ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوتا ہے۔
اس بوتل میں تیزاب تھا اور افسوس کی بات ہے کہ ننھا اوون اسے پیتے ہی مر گیا۔ اُسکے والدین نہایت غمزدہ ہو گئے۔ اُسکے باپ نے تسلی حاصل کرنے کیلئے اپنے چرچ کے پادری سے پوچھا: ”یہ سب کیوں ہوا ہے؟“ پادری نے جواب دیا: ”خدا کو آسمان پر ایک اَور ننھے فرشتے کی ضرورت تھی۔“ غم سے نڈھال اُسکے والدین نے محسوس کِیا کہ یہ تو سراسر ناانصافی ہے۔ کیا خدا واقعی چاہتا تھا کہ ایسا افسوسناک واقعہ رونما ہو؟ پریشان حال باپ نے چرچ چھوڑ دینے کا فیصلہ کِیا۔
جوکچھ واقعہ ہوا اُس پر غور کرنے کے بعد، یہ والد اس سوچ میں ڈوب گیا کہ کیا اسکا ننھا بچہ ابھی تک تکلیف میں ہے؟ کیا وہ کبھی دوبارہ اُسے دیکھ پائیگا؟
آپ بھی شاید کبھی ایسا ہی سوچتے ہوں کہ موت کے بعد مُردوں کیساتھ کیا ہوتا ہے اور آیا مستقبل میں اپنے مر جانے والے عزیزوں سے دوبارہ ملنا ممکن ہے۔ خدا کا کلام بائبل اِن سوالات کے جواب دیتا ہے۔ اسکے علاوہ، یہ ایسی ہی افسوسناک صورتحال سے دوچار لوگوں کیلئے واضح اور تسلیبخش جوابات فراہم کرتا ہے۔ مزیدبرآں، یہ قیامت کی اُس شاندار اُمید کی بابت بیان کرتا ہے جسکا وعدہ خدا نے کِیا ہے۔
اس شاندار اُمید کے بارے میں مزید جاننے کیلئے براہِمہربانی اگلا مضمون پڑھیں۔