۳ خدا گنہگاروں کو کڑی سزا دیتا ہے—کیا یہ سچ ہے؟
شاید آپ نے یہ سنا ہو: ”خدا ہر ایک کے گُناہ کا حساب رکھتا ہے اور بُرے لوگوں کو دوزخ میں تڑپاتا ہے۔“
”خدا گنہگار لوگوں کو سزا دینے کے لئے اُن پر آفتیں لاتا ہے۔“
پاک کلام کی تعلیم یہ ہے: دوسرا پطرس ۳:۹ میں لکھا ہے: ”[یہوواہ] . . . کسی کی ہلاکت نہیں چاہتا بلکہ یہ چاہتا ہے کہ سب کی توبہ تک نوبت پہنچے۔“ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خدا ہماری غلطیوں کو نگاہ میں رکھنے کی بجائے ہماری اچھائیوں پر نظر رکھتا ہے۔ پاک کلام میں یہ بھی لکھا ہے کہ خدا کی ”آنکھیں تمام زمین کو دیکھتی ہیں تاکہ وہ اُن لوگوں کو مضبوط کرے جن کے دل ہمیشہ اُس سے پوری طرح وابستہ رہتے ہیں۔“—۲-تواریخ ۱۶:۹، نیو اُردو بائبل ورشن۔
بائبل میں دوزخ کا عقیدہ نہیں پایا جاتا۔ خدا کو تو اِس خیال سے ہی گھن آتی ہے کہ لوگوں کو آگ میں تڑپایا جائے۔ گنہگار لوگوں کی سزا موت ہے اور مرنے کے بعد اُن کے گُناہ ختم ہو جاتے ہیں۔ (یرمیاہ ۷:۳۱؛ رومیوں ۶:۷) اور جہاں تک قدرتی آفتوں کا تعلق ہے تو یہ بھی خدا کی طرف سے نہیں آتیں کیونکہ اِن میں بُرے لوگوں کے ساتھساتھ معصوم لوگ بھی مارے جاتے ہیں۔ ایسی آفتیں تو کبھی بھی اور کسی پر بھی آ سکتی ہیں۔—واعظ ۹:۱۱۔
حقیقت جاننے کے فائدے: جب ہم جان جاتے ہیں کہ خدا ہماری غلطیوں کو ”معاف کرنے کو تیار“ ہے تو ہم اُس کے قریب ہو جاتے ہیں۔ (زبور ۸۶:۵) ہمیں اِس لئے خدا کی عبادت نہیں کرنی چاہئے کیونکہ ہم اپنی کسی غلطی پر ندامت محسوس کر رہے ہیں یا پھر ہمیں ڈر ہے کہ خدا ہمیں سزا دے گا۔ اِس کی بجائے ہمیں یہوواہ خدا کی عبادت اِس لئے کرنی چاہئے کیونکہ ہمیں اُس سے محبت ہے۔ خدا کی محبت ہم میں یہ جذبہ پیدا کرتی ہے کہ ہم پورے دل سے اُسے خوش کرنے کی کوشش کریں۔—متی ۲۲:۳۶-۳۸؛ ۱-یوحنا ۵:۳۔
خدا کی خواہش ہے کہ ہر شخص بُرے کاموں سے توبہ کرے اور اچھے کام کرے۔ لیکن وہ جانتا ہے کہ بہت سے لوگ ایسا نہیں کریں گے۔ اگر خدا ایسے لوگوں کو سزا نہ دے جو اپنے بُرے کاموں سے باز نہیں آتے، تو اُس میں اور انسانی حکمرانوں میں کوئی فرق نہیں جو قانون تو بناتے ہیں لیکن اُنہیں نافذ نہیں کرتے۔ (واعظ ۸:۱۱) ہمیں یہ جان کر بڑی اُمید ملتی ہے کہ خدا بہت جلد بُرائی کو ختم کر دے گا۔ خدا نے وعدہ کِیا ہے کہ وہ تمام بُرے لوگوں کو ہلاک کر دے گا تاکہ ”حلیم“ لوگ زمین پر ہمیشہ تک زندہ رہ سکیں۔—زبور ۳۷:۱۰، ۱۱، ۲۹۔a
[فٹنوٹ]
a اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ خدا زمین کو فردوس کیسے بنائے گا تو کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کے تیسرے اور آٹھویں باب کو دیکھیں۔
[صفحہ ۶ پر عبارت]
کیا خدا چاہتا ہے کہ ہم سزا کے ڈر کی وجہ سے اُس کی عبادت کریں؟
[صفحہ ۶ پر تصویر کا حوالہ]
Engravings by Doré