کیا آپ کو یاد ہے؟
بِلاشُبہ آپ نے مینارِنگہبانی کے پچھلے شماروں کو دھیان سے پڑھا ہوگا۔ کیا آپ اِن سوالوں کے جواب دے سکتے ہیں؟
بنیاِسرائیل کو نیسان 14 پر برّے کو کس وقت ذبح کرنا تھا؟
خروج 12:6 کے مطابق برّے کو ”شام“ کے وقت ذبح کِیا جانا تھا۔ لیکن بائبل کے کچھ اَور ترجموں میں ”شام“ کی بجائے ”غروبِآفتاب“ کا لفظ اِستعمال کِیا گیا ہے۔ لہٰذا بنیاِسرائیل کو اُس وقت برّہ ذبح کرنا تھا جب سورج ڈوب چُکا ہوتا تھا مگر ابھی اندھیرا نہیں ہوتا تھا۔—15/12 ص. 18، 19۔
نوجوان اچھے فیصلے کرنے کے سلسلے میں بائبل کے کن اصولوں سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں؟
وہ اِن تین اصولوں سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں: (1) پہلے خدا کی بادشاہت اور اُس کی راستبازی کی تلاش کریں۔ (متی 6:19-34) (2) دوسروں کی خدمت کرنے سے خوشی پائیں۔ (اعما 20:35) (3) نوجوانی میں یہوواہ خدا کی خدمت کرنے سے خوشی حاصل کریں۔ (واعظ 12:1)—15/1 ص. 19، 20۔
’برّے کی شادی‘ کب ہوگی؟ (مکا 19:7)
’برّے کی شادی‘ اُس وقت ہوگی جب بادشاہ یسوع مسیح اپنی فتح مکمل کر چکے ہوں گے یعنی بڑے شہر بابل کی تباہی اور ہرمجِدّون کی جنگ کے بعد۔—15/2 ص. 10۔
یسوع کے زمانے میں یہودی لوگ مسیح کے ”منتظر“ کیوں تھے؟ (لو 3:15)
ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ پہلی صدی میں یہودی لوگ مسیح کے بارے میں دانیایل نبی کی پیشگوئی کو صحیح طرح سمجھ گئے تھے۔ (دان 9:24-27) لیکن شاید اُنہوں نے اُس اِعلان کے بارے میں سنا ہو جو ایک فرشتے نے چرواہوں کے سامنے کِیا تھا۔ یا شاید لوگوں نے حناہ نبِیّہ کی اُس بات کے بارے میں سنا ہو جو اُنہوں نے ننھے یسوع کو دیکھ کر کہی تھی۔ اِس کے علاوہ کچھ مجوسی ”یرؔوشلیم میں یہ کہتے ہوئے آئے کہ یہودیوں کا بادشاہ جو پیدا ہوا ہے . . . ہم اُسے سجدہ کرنے آئے ہیں۔“ (متی 2:1، 2) اِس کے بعد یوحنا بپتسمہ دینے والے نے بھی یہ اِشارہ دیا کہ جلد ہی مسیح ظاہر ہونے والا ہے۔—15/2 ص. 26، 27۔
آپ کیا کر سکتے ہیں کہ آپ کی ہاں کا مطلب ہاں ہی رہے؟ (2-کر 1:18)
سچ ہے کہ جب ہم کسی کے ساتھ کوئی بندوبست بناتے ہیں تو شاید بعض صورتوں میں ہمیں اُسے ختم کرنا پڑے کیونکہ حالات ہمارے بس میں نہیں ہوتے۔ لیکن اگر ہم کوئی وعدہ کرتے ہیں تو ہمیں اُسے نبھانے کی پوری کوشش کرنی چاہیے۔—15/3 ص. 32۔
اگر کوئی مسیحی کسی دوسرے ملک جا کر پیسہ کمانے کی خاطر اپنے گھر والوں کو پیچھے چھوڑ جاتا ہے تو اِس کے کیا نتائج نکل سکتے ہیں؟
جب والدین اور بچے ایک ساتھ نہیں رہتے تو اُنہیں مختلف طریقوں سے نقصان پہنچتا ہے۔ شاید بچوں کو لگے کہ اُن کی ماں یا باپ کو اُن کی کوئی پرواہ نہیں۔ اور شاید اپنے جیونساتھی سے دُور رہنے کی وجہ سے ایک شخص حرامکاری کرنے کے خطرے میں پڑ جائے۔—15/4 ص. 19، 20۔
ہمیں مُنادی کے کام کے دوران کن چار سوالوں کو ذہن میں رکھنا چاہیے؟
مجھے کس طرح کے لوگ ملتے ہیں؟ مَیں اُن سے کہاں ملتا ہوں؟ لوگوں سے ملنے کا بہترین وقت کونسا ہے؟ مَیں اُن سے باتچیت کیسے شروع کر سکتا ہوں؟—15/5 ص. 12-15۔