مضامین کی فہرست
27 جون 2016ء–3 جولائی 2016ء کا ہفتہ
3 محبت ظاہر کرتے ہوئے اِختلافات کو ختم کریں
سب اِنسان عیبدار ہیں اِس لیے سچے مسیحیوں میں بھی کبھی کبھار اِختلافات پیدا ہو جاتے ہیں۔ اِس مضمون میں بائبل کے کچھ ایسے اصول بتائے گئے ہیں جن کی مدد سے ہم آپس کے اِختلافات کو ختم کر سکتے ہیں۔
4-10 جولائی 2016ء کا ہفتہ
8 ”جائیں، سب قوموں کے لوگوں کو شاگرد بنائیں“
اِس مضمون میں اِس بات کے ثبوت پیش کیے گئے ہیں کہ یہوواہ کے گواہ ہی اُس پیشگوئی کو پورا کر رہے ہیں جو یسوع مسیح نے متی 24:14 میں کی تھی۔ اِس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یسوع مسیح متی 4:19 میں کس طرح کے مچھیروں کے بارے میں بات کر رہے تھے۔
11-17 جولائی 2016ء کا ہفتہ
13 آپ اچھے فیصلے کیسے کر سکتے ہیں؟
اگر آپ کو کسی معاملے کے بارے میں فیصلہ کرنا ہو تو آپ کیا کرتے ہیں؟ کیا آپ اپنی سمجھ کے مطابق فیصلہ کرتے ہیں؟ کیا آپ دوسروں سے پوچھتے ہیں کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے؟ اِس مضمون میں بتایا جائے گا کہ اچھے فیصلے کرنے کے لیے یہوواہ خدا کی سوچ سے واقف ہونا اہم کیوں ہے۔
18-24 جولائی 2016ء کا ہفتہ
18 کیا آپ ابھی بھی اپنی شخصیت میں بہتری لا رہے ہیں؟
شاید آپ بپتسمہ لینے سے پہلے اپنی زندگی میں بہت بڑی تبدیلیاں لائے لیکن اب آپ کو اپنی شخصیت میں چھوٹی موٹی درستی کرنا مشکل لگ رہا ہے۔ اِس مضمون میں اِس کی وجہ بتائی گئی ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہم خدا کے کلام کی مدد سے اپنی شخصیت میں نکھار کیسے لا سکتے ہیں۔
25-31 جولائی 2016ء کا ہفتہ
23 روحانی کھانے سے بھرپور فائدہ حاصل کریں
اِس مضمون میں ہمیں ایسی سوچ سے آگاہ کِیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہم خود کو فائدہمند معلومات سے محروم رکھنے کے خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔ ہم یہ بھی سیکھیں گے کہ ہم روحانی کھانے سے بھرپور فائدہ کیسے حاصل کر سکتے ہیں۔