تحقیق کرنے کے لیے مشورہ
بچوں کو سکھانے کے لیے سہولتیں
والدین کے کندھوں پر اپنے بچوں کو یہوواہ کے بارے میں سکھانے کی بہت بھاری ذمےداری ہوتی ہے۔ (اِفس 6:4) اُن کی مدد کرنے کے لیے یہوواہ کی تنظیم نے بہت سے مضمون، ویڈیوز اور گانے وغیرہ شائع کیے ہیں۔ آپ اِن کے ذریعے اپنے بچوں کی اچھی طرح تربیت کیسے کر سکتے ہیں؟
معلومات کو تلاش کریں۔ JW.ORG پر بچوں کے لیے بہت سی ویڈیوز اور مضمون ہیں۔a اِنہیں ڈھونڈنے کے لیے تلاش کے خانے میں ”بچے“ یا ”نوجوان“ لکھیں۔
دیکھیں کہ آپ کے بچے کے لیے سب سے بہتر کیا ہوگا۔ حصہ ”بچے“ پر جا کر آپ ایسی ویڈیوز، گانے اور مشقیں دیکھ سکتے ہیں جو آپ کے بچوں کے بہت کام آئیں گی۔ اِنہیں ڈھونڈنے کے لیے حصہ ”خاندانی عبادت“ تلاش کریں۔
اپنے بچوں کے ساتھ اِن پر بات کرنے کے لیے وقت نکالیں۔ ہماری ویڈیوز اور مشقوں کو صرف اپنے بچوں کو مصروف رکھنے کے لیے اِستعمال نہ کریں بلکہ اُن کے ساتھ مل کر اِن پر کام کریں اور یہوواہ کے ساتھ دوستی مضبوط کرنے میں اُن کی مدد کریں۔
a ”جے ڈبلیو لائبریری“ پر بھی بچوں اور نوجوانوں کے لیے بہت سی ویڈیوز اور مضمون ہیں۔