گیت نمبر ۲
شکرگزاری کا گیت
(۱-تھسلنیکیوں ۵:۱۸)
۱. ہم شکرگزار ہیں یہوواہ تیرے
مٹے تیری روشنی سے اندھیرے
احسان ہے تیرا کہ کر سکتے دُعا
تُو سنتا ہماری ہر التجا
۲. ہم شکرگزار ہیں یہوواہ تیرے
تُو نے بیٹا دیا سب کے واسطے
احسان ہے تیرا کہ دکھاتا تُو راہ
یوں ہم تیری مرضی لائیں بجا
۳. ہم شکرگزار ہیں اِس شرف کے لئے
کہ خوش خبری سب کو سنا سکتے
احسان ہے تیرا کہ فردوس میں ہوگی
خوبصورت ہر بشر کی زندگی
(زبور ۵۰:۱۴؛ ۹۵:۲؛ ۱۴۷:۷؛ کل ۳:۱۵ کو بھی دیکھیں۔)