گیت نمبر 50
مَیں تیری خاطر جیتا ہوں
(متی 22:37)
1. میرا دل اب تیرا ہے
تیرے پیار سے بھرا ہے
گیت سنائیں لب میرے
اَے رب، تیری عظمت کے
2. میرے پیر اور میرے ہاتھ
دیں ہمیشہ تیرا ساتھ
تن من دَھن مَیں دیتا ہوں
تیری خاطر جیتا ہوں
3. کرتا ہوں مَیں تیرے نام
زندگی کے کُل ایّام
کروں تجھ کو خوش سدا
یہ توفیق دے، اَے خدا
(زبور 40:8؛ یوح 8:29؛ 2-کُر 10:5 کو بھی دیکھیں۔)