پاک کلام سے سنہری باتیں : زبور 135-141
ہمیں بہت شاندار طریقے سے بنایا گیا ہے
داؤد نے اِس بات پر غور کِیا کہ خدا کی بنائی ہوئی چیزوں سے اُس کی صفات کا ثبوت ملتا ہے۔ اُنہوں نے ساری زندگی یہوواہ خدا کی خدمت کی اور اُس پر بھروسا رکھا۔
جب داؤد نے یہوواہ خدا کی بنائی ہوئی چیزوں پر سوچ بچار کِیا تو اُنہیں اُس کی حمد کرنے کی ترغیب ملی:
”مَیں تیرا شکر کروں گا کیونکہ مَیں عجیبوغریب طور سے بنا ہوں۔“
”جب مَیں پوشیدگی میں بنایا جا رہا تھا تب میرا ڈھانچہ تجھ سے چھپا نہ تھا۔“ (نیو اُردو بائبل ورشن)
”تیری آنکھوں نے مجھے اُس وقت بھی دیکھا جب مَیں اپنی ماں کے پیٹ میں پَل رہا تھا؛ جب میرے اعضا بن رہے تھے . . . تو تیری کتاب میں اِن کے بارے میں تفصیل لکھی تھی۔“ (ترجمہ نئی دُنیا)