مسیحیوں کے طور پر زندگی
یہوواہ کے حضور خوشی سے دیں
آج ہم یہوواہ کے حضور ”خوشی سے“ کیسے دے سکتے ہیں؟ (1-توا 29:5، 9، 14) نیچے مختلف طریقے دیے گئے ہیں جن کے ذریعے ہم مقامی طور پر اور دُنیا بھر میں یہوواہ کے گواہوں کے کام کی حمایت کے لیے رضاکارانہ طور پر عطیات دینے کا اِنتخاب کر سکتے ہیں۔
آنلائن عطیات یا عطیات کے ڈبوں میں ڈالے گئے عطیات اِن مقاصد کے لیے اِستعمال کیے جاتے ہیں:
عالمگیر کام کے لیے
برانچوں اور ترجمے کے دفتروں کی تعمیر اور اِن میں ہونے والے کام کا اِنتظام
تنظیم کی طرف سے منعقد ہونے والے سکول
خصوصی کُلوقتی خادموں کی دیکھبھال
آفتزدہ علاقوں میں اِمدادی کارروائیاں
چھپائی، ویڈیوز بنانے کا کام اور ویبسائٹ کا کام
مقامی کلیسیا کے اخراجات کے لیے
کلیسیا کے اخراجات جیسے کہ بِل اور کنگڈم ہال کی مرمت وغیرہ کا کام
نیچے دیے گئے کسی مقصد کے لیے برانچ کو عطیات بھیجنے کے سلسلے میں کلیسیا کی منظورشُدہ کوئی قرارداد:
دُنیا بھر میں کنگڈم ہالز اور اسمبلی ہالز کی تعمیر
عالمگیر اِمداد کے لیے اِنتظام
عالمگیر پیمانے پر کیے جانے والے دیگر کام
علاقائی اور حلقے کے اِجتماع
علاقائی اِجتماع کے لیے جو عطیات دیے جاتے ہیں، وہ عالمگیر کام کے لیے بھیجے جاتے ہیں۔ عالمگیر کام کے لیے عطیات کے ذریعے دُنیا بھر میں علاقائی، خصوصی اور بینالاقوامی اِجتماعوں کے اخراجات پورے کیے جاتے ہیں۔
حلقے کے لیے جو عطیات دیے جاتے ہیں، وہ حلقے کے اِجتماعوں کے لیے ہال کرائے پر لینے، اِنہیں منعقد کرانے، اسمبلی ہالز کی دیکھبھال کرنے اور حلقے کے دیگر اخراجات کے لیے اِستعمال کیے جاتے ہیں۔ حلقے کی کلیسیائیں اِضافی عطیات کو یہوواہ کے گواہوں کے عالمگیر کام کے لیے دینے کا فیصلہ کر سکتی ہیں۔