پاک کلام سے سنہری باتیں | خروج 8، 9
مغرور فرعون نے انجانے میں خدا کے مقصد کو پورا کِیا
8:15، 18، 19؛ 9:15-17
مصر کے حکمران یعنی فرعون خود کو دیوتا سمجھتے تھے۔ اِس سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ فرعون کے دل میں اِتنا غرور تھا کہ اُس نے موسیٰ اور ہارون یہاں تک کہ اپنے جادوگروں کی بھی بات نہیں سنی۔
جب دوسرے آپ کو کوئی مشورہ دیتے ہیں تو کیا آپ اُن کی بات سنتے ہیں؟ جب کوئی آپ کی اِصلاح کرتا ہے تو کیا آپ اُس کے شکرگزار ہوتے ہیں؟ یا آپ کو لگتا ہے کہ آپ ہمیشہ صحیح ہوتے ہیں؟ پاک کلام میں لکھا ہے: ”ہلاکت سے پہلے تکبّر . . . ہے۔“ (امثال 16:18) لہٰذا یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اپنے دل میں غرور کو بالکل جگہ نہ دیں۔