سبق نمبر 20
یہوواہ کے گواہوں کی کلیسیائیں منظم طریقے سے کیسے کام کرتی ہیں؟
یہوواہ خدا منظم طریقے سے کام کرتا ہے۔ (1-کُرنتھیوں 14:33، 40) تو پھر ظاہر ہے کہ اُس کے بندوں کو بھی منظم طریقے سے کام کرنا چاہیے۔ یہوواہ کے گواہوں کی کلیسیائیں منظم طریقے سے کیسے کام کرتی ہیں؟ ہم کیا کر سکتے ہیں تاکہ کلیسیا کا اِنتظام صحیح طرح چل سکے؟
1. کلیسیا کا سربراہ کون ہے؟
”مسیح کلیسیا کا سربراہ ہے۔“ (اِفسیوں 5:23) یسوع مسیح آسمان سے پوری دُنیا میں یہوواہ کے بندوں کے کام کی نگرانی کرتے ہیں۔ یسوع مسیح نے”وفادار اور سمجھدار غلام“ کو مقرر کِیا ہے۔ (متی 24:45-47 کو پڑھیں۔) اِس غلام سے مُراد تجربہکار بزرگوں کا ایک گروہ ہے جسے گورننگ باڈی بھی کہا جاتا ہے۔ پہلی صدی عیسوی میں یروشلیم میں رسولوں اور بزرگوں کی ایک جماعت تھی جو کلیسیاؤں کو ہدایتیں دیتی تھی۔ (اعمال 15:2) اِسی طرح گورننگ باڈی بھی پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہوں کی کلیسیاؤں کو ہدایتیں دیتی ہے۔ لیکن یہ بزرگ ہماری تنظیم کے رہنما نہیں ہیں۔ وہ یہوواہ خدا اور اُس کے کلام سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں اور یسوع مسیح کی ہدایتوں پر عمل کرتے ہیں۔
2. بزرگ کلیسیاؤں میں کیا کام کرتے ہیں؟
بزرگ کلیسیا میں ایسے تجربہکار آدمی ہوتے ہیں جو بائبل سے تعلیم دیتے ہیں اور یہوواہ کے بندوں کی مدد کرتے اور اُن کا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔ اُنہیں اِن کاموں کے لیے کوئی پیسے نہیں ملتے۔ وہ”فائدہ حاصل کرنے کے لالچ سے نہیں بلکہ شوق سے“ اور”خوشی سے“ خدا کے حضور خدمت کرتے ہیں۔ (1-پطرس 5:1، 2) کلیسیاؤں میں کچھ خادم بھی ہوتے ہیں جو بزرگوں کی مدد کرتے ہیں۔ اگر خادم اُن شرائط پر پورا اُترتے ہیں جو بزرگوں کے لیے ہوتی ہیں تو کچھ وقت کے بعد اُنہیں بزرگ مقرر کِیا جاتا ہے۔
گورننگ باڈی کچھ بزرگوں کو حلقے کے نگہبان مقرر کرتی ہے۔ حلقے کے نگہبان فرق فرق کلیسیاؤں میں جاتے ہیں اور بہن بھائیوں کو ہدایتیں اور حوصلہ دیتے ہیں۔ وہ اُن بھائیوں کو بزرگ اور خادم مقرر کرتے ہیں جو بائبل میں بزرگوں اور خادموں کے لیے دی گئی شرائط پر پورا اُترتے ہیں۔—1-تیمُتھیُس 3:1-10، 12؛ طِطُس 1:5-9۔
3. یہوواہ کے ہر گواہ کی کیا ذمےداری ہے؟
کلیسیا کے سب افراد اِجلاسوں میں حصہ لیتے ہیں اور اپنے حالات کے مطابق مُنادی کرتے ہیں۔ یوں وہ”[یہوواہ] کے نام کی حمد“ کرتے ہیں۔—زبور 148:12، 13 کو پڑھیں۔
موضوع کی گہرائی میں جائیں
جانیں کہ یسوع مسیح کیسے رہنما ہیں، بزرگ اُن کی مثال پر عمل کرنے کی کوشش کیسے کرتے ہیں اور ہم یسوع مسیح اور بزرگوں کی بات کیسے مان سکتے ہیں۔
4. یسوع مسیح ایک مہربان رہنما ہیں
یسوع مسیح نے ہمیں ایک ایسی دعوت دی ہے جو ہمارے دل کو چُھو لیتی ہے۔متی 11:28-30 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر باتچیت کریں:
یسوع مسیح کیسے رہنما ہیں اور وہ کیا چاہتے ہیں کہ ہم کیسا محسوس کریں؟
بزرگ یسوع مسیح کی مثال پر کیسے عمل کرتے ہیں؟ ویڈیو چلائیں۔
بائبل میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ بزرگوں کو اپنی ذمےداری کیسے پوری کرنی چاہیے۔
یسعیاہ 32:2 اور 1-پطرس 5:1-3 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
آپ کو یہ دیکھ کر کیسا لگتا ہے کہ یسوع مسیح کی طرح بزرگ بھی آپ کو تازہدم کرنے کی کوشش کرتے ہیں؟
بزرگ اَور کن طریقوں سے یسوع مسیح کی مثال پر عمل کرتے ہیں؟
5. بزرگ دوسروں کو اپنی مثال سے سکھاتے ہیں
یسوع مسیح کیا چاہتے ہیں کہ بزرگ اپنی ذمےداری کو کیسا خیال کریں؟ ویڈیو چلائیں۔
یسوع مسیح نے اُن لوگوں کے لیے ایک معیار قائم کِیا جو کلیسیا میں پیشوائی کرتے ہیں۔ متی 23:8-12 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
بائبل میں بزرگوں کے لیے کیا معیار قائم کِیا گیا ہے؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ مذہبی رہنما اِس معیار پر پورا اُترتے ہیں؟
(1) بزرگ پوری کوشش کرتے ہیں کہ اُن کی اور اُن کے گھرانے کی یہوواہ کے ساتھ دوستی مضبوط رہے۔
(2) بزرگ کلیسیا میں سب بہن بھائیوں کی فکر کرتے ہیں۔
(3) بزرگ باقاعدگی سے مُنادی کرتے ہیں۔
(4) بزرگ تعلیم دیتے ہیں۔ وہ عبادتگاہ کی صفائی ستھرائی اور دوسرے کام بھی کرتے ہیں۔
6. ہمیں بزرگوں کی بات ماننی چاہیے
بائبل میں بتایا گیا ہے کہ ہمیں بزرگوں کی بات کیوں ماننی چاہیے۔ عبرانیوں 13:17 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر باتچیت کریں:
آپ کے خیال میں بائبل میں یہ کیوں کہا گیا ہے کہ ہم ”اُن لوگوں کے فرمانبردار اور تابعدار ہوں“ جو ہماری پیشوائی کرتے ہیں؟
لُوقا 16:10 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر باتچیت کریں:
ہمیں اُن معاملوں میں بھی بزرگوں کی بات کیوں ماننی چاہیے جو ہمیں اِتنے اہم نہیں لگتے؟
کچھ لوگ کہتے ہیں: ”کسی مذہب کے ساتھ جُڑ کر عبادت کرنا لازمی نہیں ہے۔“
آپ کے خیال میں اگر ایک شخص کلیسیا کے ساتھ مل کر خدا کی عبادت کرتا ہے تو اُسے کیا فائدے ہوتے ہیں؟
خلاصہ
یسوع مسیح کلیسیا کے سربراہ ہیں۔ بزرگ یسوع مسیح کی ہدایتوں پر عمل کرتے ہیں۔ ہم خوشی سے بزرگوں کی بات مانتے ہیں کیونکہ وہ ہمیں تازہدم کرتے ہیں اور اپنی مثال سے سکھاتے ہیں۔
دُہرائی
کلیسیا کا سربراہ کون ہے؟
بزرگ کلیسیا میں بہن بھائیوں کی مدد کیسے کرتے ہیں؟
یہوواہ کے ہر بندے کی کیا ذمےداری ہے؟
مزید جانیں
اِس ویڈیو میں دیکھیں کہ گورننگ باڈی اور دوسرے بزرگوں کو اپنے مسیحی بہن بھائیوں کی کتنی فکر ہے۔
پابندی کے تحت رہنے والے بہن بھائیوں کی حوصلہافزائی (22:4)
اِس ویڈیو میں دیکھیں کہ حلقے کے نگہبان کون سی ذمےداریاں نبھاتے ہیں۔
اِس مضمون میں پڑھیں کہ عورتیں کلیسیا میں کیا کردار ادا کرتی ہیں۔
”کیا یہوواہ کے گواہوں میں عورتیں مذہبی تعلیم دیتی ہیں؟“ (”مینارِنگہبانی“ کا مضمون)
اِس مضمون میں پڑھیں کہ بزرگ اپنے ہمایمانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے کتنی محنت کرتے ہیں۔
”کلیسیا کے بزرگ’خوشی میں آپ کے مددگار ہیں‘“ (مینارِنگہبانی، 15 جنوری 2013ء)