پاک کلام سے سنہری باتیں | یسعیاہ 63-66
نیا آسمان اور نئی زمین خوشیاں لائیں گے
یسعیاہ 65 باب میں یہوواہ خدا نے نئے آسمان اور نئی زمین کا جو وعدہ کِیا ہے، وہ اِس طرح لکھا گیا ہے جیسے وہ پورا ہو چُکا ہو۔ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ وعدہ ضرور پورا ہوگا۔
یہوواہ خدا نئے آسمان اور نئی زمین کو بناتا ہے جن میں پہلی چیزوں کا ذکر نہ ہوگا
نئے آسمان سے کیا مُراد ہے؟
یہ ایک نئی حکومت ہے جس کے ذریعے زمین پر نیکی کا راج ہوگا۔
یہ حکومت 1914ء میں قائم ہوئی جب یسوع مسیح کو خدا کی بادشاہت کا بادشاہ بنایا گیا۔
نئی زمین سے کیا مُراد ہے؟
یہ ایک ایسا معاشرہ ہے جس میں ہر قوم، زبان اور نسل سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں۔ یہ لوگ خوشی سے نئی آسمانی حکومت کی فرمانبرداری کرتے ہیں۔
پہلی چیزوں کا ذکر کیوں نہیں کِیا جائے گا؟
اُن تمام یادوں کو ختم کر دیا جائے گا جن کی وجہ سے ہمیں جسمانی، ذہنی اور جذباتی تکلیف پہنچتی ہے۔
خدا کے وفادار بندے زندگی سے بھرپور لطف اُٹھائیں گے اور اُن کا ہر دن یادگار ہوگا۔