پاک کلام سے سنہری باتیں | لُوقا 8، 9
مسیح کے پیروکار بننے کے لیے کیا ضروری ہے؟
کھیت میں ہل چلانے والا شخص اُسی صورت میں سیدھی ریگھاریاں بنا سکتا ہے اگر وہ پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھتا۔ اِسی طرح ایک مسیحی اُن چیزوں کی وجہ سے اپنا دھیان بٹنے نہیں دیتا جو اُس نے دُنیا میں پیچھے چھوڑ دی ہیں۔—فل 3:13۔
جب ہم مشکلات کا سامنا کرتے ہیں تو ہمارے اندر بڑی آسانی سے یہ خواہش پیدا ہو سکتی ہے کہ ”کاش پُرانے دن لوٹ آئیں“ یعنی وہ دن جو ہم سچائی میں آنے سے پہلے گزار رہے تھے۔ ایسی صورتحال میں ہم اکثر پُرانی زندگی کی مشکلات کی سنگینی کو کم کر دیتے ہیں لیکن خوشیوں کو بڑا بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔ بنیاِسرائیل نے بھی مصر کی غلامی سے آزاد ہونے کے بعد ایسا ہی کِیا۔ (گن 11:5، 6) اگر ہم اپنی پُرانی زندگی کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں تو شاید ہم اِس کی طرف لوٹنے کی آزمائش میں پڑ جائیں۔ اِس سے بہتر یہ ہوگا کہ ہم اُن برکتوں کے بارے میں سوچیں جو آج ہمارے پاس ہیں اور اُن خوشیوں پر دھیان دیں جو ہمیں خدا کی بادشاہت کے تحت ملیں گی۔—2-کُر 4:16-18۔