سبق نمبر 55
آپ اپنی کلیسیا کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
دُنیا بھر میں یہوواہ کے گواہوں کی ہزاروں کلیسیائیں ہیں جن میں لاکھوں لوگ خوشی سے یہوواہ کی عبادت کرتے ہیں۔ وہ اُن ہدایتوں اور رہنمائی کے لیے بڑے شکرگزار ہیں جو اُنہیں کلیسیا کے ذریعے ملتی ہے اور وہ بڑی خوشی سے فرق فرق طریقوں سے کلیسیا کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ کیا آپ بھی اپنی کلیسیا کے بارے میں ایسا ہی محسوس کرتے ہیں؟
1. آپ اپنے وقت اور توانائی کو کلیسیا کی مدد کرنے کے لیے کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟
ہم سب کسی نہ کسی طریقے سے کلیسیا کی مدد کر سکتے ہیں۔ کیا آپ کی کلیسیا میں بوڑھے یا بیمار بہن بھائی ہیں؟ کیا آپ اِجلاسوں پر آنے جانے میں اُن کی مدد کر سکتے ہیں؟ یا کیا آپ دوسرے طریقوں سے اُن کی مدد کر سکتے ہیں جیسے کہ سودا سلف لانے میں اور گھر کے کامکاج کرنے میں؟ (یعقوب 1:27 کو پڑھیں۔) ہم کنگڈم ہال کی صفائی ستھرائی اور دیکھبھال کرنے میں بھی ہاتھ بٹا سکتے ہیں۔ کوئی بھی ہمیں ایسے کام کرنے پر مجبور نہیں کرتا بلکہ ہم خدا اور بہن بھائیوں سے محبت کی وجہ سے ”خوشی سے اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں۔“—زبور 110:3۔
بپتسمہیافتہ یہوواہ کے گواہ اَور طریقوں سے بھی کلیسیا کی مدد کر سکتے ہیں۔ جو بھائی بائبل میں دی گئی شرائط پر پورا اُترتے ہیں، وہ خادموں اور پھر بزرگوں کے طور پر خدمت کر سکتے ہیں۔ بپتسمہیافتہ بھائی اور بہنیں پہلکار بن سکتے ہیں اور بڑھ چڑھ کر مُنادی کا کام کر سکتے ہیں۔ کچھ گواہ عبادتگاہوں کی تعمیر میں ہاتھ بٹا سکتے ہیں یا کسی اَور علاقے میں جا کر کسی کلیسیا کی مدد کر سکتے ہیں۔
2. ہم اپنے پیسوں اور چیزوں سے کلیسیا کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
ہم ”اپنے مال سے . . . [یہوواہ] کی تعظیم“ کر سکتے ہیں۔ (امثال 3:9) ہمارے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ہم اپنی کلیسیا کی مدد کے لیے اور پوری دُنیا میں ہونے والے مُنادی کے کام کے لیے پیسے اور دوسری چیزیں دے سکتے ہیں۔ (2-کُرنتھیوں 9:7 کو پڑھیں۔) ہمارے عطیات کے ذریعے آفتوں سے متاثر ہونے والے بہن بھائیوں کی بھی مدد کی جاتی ہے۔ بہت سے بہن بھائی کچھ ”پیسے ایک طرف کر“ لیتے ہیں تاکہ عطیہ ڈال سکیں۔ (1-کُرنتھیوں 16:2 کو پڑھیں۔) ہم اپنی عبادتگاہوں میں عطیات کے ڈبوں میں عطیہ ڈال سکتے ہیں یا donate.jw.org پر آنلائن عطیات دے سکتے ہیں۔ یہوواہ خدا نے ہمیں شرف دیا ہے کہ ہم اپنے پیسوں اور چیزوں کو اُس کی خدمت کے لیے اِستعمال کریں اور یوں اُس کے لیے محبت ظاہر کریں۔
موضوع کی گہرائی میں جائیں
کچھ ایسے طریقوں پر غور کریں جن کے ذریعے آپ اپنی کلیسیا کی مدد کر سکتے ہیں۔
3. ہم اپنے پیسوں سے کلیسیا کی مدد کر سکتے ہیں
یہوواہ خدا اور یسوع مسیح اُس شخص سے پیار کرتے ہیں جو خوشی سے دیتا ہے۔ ایک بار یسوع مسیح نے ایک غریب بیوہ کی تعریف کی جس نے ایک چھوٹا سا عطیہ دیا تھا۔ لُوقا 21:1-4 کو پڑھیں پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
کیا یہوواہ خدا کو خوش کرنے کے لیے ہمیں بہت زیادہ عطیہ دینے کی ضرورت ہے؟
جب ہم دل سے عطیات دیتے ہیں تو یہوواہ خدا اور یسوع مسیح کو کیسا لگتا ہے؟
یہ جاننے کے لیے کہ ہمارے عطیات کیسے اِستعمال کیے جاتے ہیں، ویڈیو چلائیں۔ پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
عطیات کو پوری دُنیا میں کلیسیاؤں کی مدد کرنے کے لیے کیسے اِستعمال کِیا جاتا ہے؟
4. ہم رضاکاروں کے طور پر کام کر سکتے ہیں
پُرانے زمانے میں یہوواہ کے بندے بڑی لگن سے یہوواہ کی عبادت کی جگہوں کی دیکھبھال کرتے تھے۔ اور وہ اِس کے لیے صرف عطیات ہی نہیں دیتے تھے۔ 2-تواریخ 34:9-11 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر باتچیت کریں:
ہر اِسرائیلی یہوواہ کے گھر یا اُس کی عبادت کی جگہ کی دیکھبھال میں کیسے ہاتھ بٹاتا تھا؟
یہ جاننے کے لیے کہ یہوواہ کے گواہ اُن اِسرائیلیوں کی مثال پر کیسے عمل کرتے ہیں، ویڈیو چلائیں۔ پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
یہ کیوں ضروری ہے کہ ہم اپنی عبادتگاہ کو صاف ستھرا اور اچھی حالت میں رکھیں؟
آپ اِس سلسلے میں کن طریقوں سے مدد کر سکتے ہیں؟
5. بھائی کلیسیا میں ذمےداری اُٹھانے کے لائق بن سکتے ہیں
بائبل میں مسیحی مردوں کی حوصلہافزائی کی گئی ہے کہ وہ ہر وہ کام کرنے کی کوشش کریں جس کے ذریعے وہ کلیسیا کی مدد کر سکتے ہیں۔ اِس حوالے سے ایک مثال دیکھنے کے لیے ویڈیو چلائیں۔ پھر اِس سوال پر باتچیت کریں:
اِس ویڈیو میں رائین نے کلیسیا کی زیادہ مدد کرنے کے لیے کیا کِیا؟
بائبل میں اُن بھائیوں کے لیے کچھ شرائط دی گئی ہیں جو خادموں اور بزرگوں کے طور پر خدمت کرتے ہیں۔ 1-تیمُتھیُس 3:1-13 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
شاید کوئی شخص پوچھے: ”یہوواہ کے گواہوں کی تنظیم کے اخراجات کیسے پورے ہوتے ہیں؟“
آپ اِس سوال کے جواب میں کیا کہیں گے؟
خلاصہ
جب ہم اپنے وقت، توانائی، چیزوں اور پیسوں کو کلیسیا کی مدد کے لیے اِستعمال کرتے ہیں تو یہوواہ خدا اِس کی بڑی قدر کرتا ہے۔
دُہرائی
ہم اپنے وقت اور توانائی کو کلیسیا کی مدد کرنے کے لیے کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟
ہم اپنے پیسوں اور چیزوں سے کلیسیا کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
آپ کن طریقوں سے اپنی کلیسیا کی مدد کرنا چاہتے ہیں؟
مزید جانیں
اِس مضمون میں پڑھیں کہ اب خدا اپنے بندوں سے یہ توقع کیوں نہیں کرتا کہ وہ دہیکی دیں۔
”پاک کلام میں دہیکی کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے؟“ (ویبسائٹ پر مضمون)
جانیں کہ بھائی کلیسیا میں ذمےداری اُٹھانے کے لیے آگے کیسے بڑھ سکتے ہیں۔
”کلیسیا کی ذمےداری اُٹھانے کے لیے آگے بڑھیں“ (مینارِنگہبانی، 15 ستمبر 2014ء)
یہوواہ کے کچھ ایسے دلیر گواہوں سے ملیں جو اپنے بہن بھائیوں تک کتابیں اور رسالے پہنچانے کے لیے بڑی قربانیاں دیتے ہیں۔
جانیں کہ یہوواہ کے گواہ اپنے اخراجات پورے کرنے کے سلسلے میں دوسری تنظیموں سے فرق کیسے ہیں۔
”یہوواہ کے گواہوں کی تنظیم کے اخراجات کیسے پورے ہوتے ہیں؟“ (ویبسائٹ پر مضمون)