سبق نمبر 50
آپ کا گھرانہ خوش کیسے رہ سکتا ہے؟—دوسرا حصہ
بچے ماں باپ کے لیے یہوواہ خدا کی طرف سے تحفہ ہوتے ہیں۔ یہوواہ چاہتا ہے کہ ماں باپ اِس تحفے کا اچھی طرح خیال رکھیں۔ وہ ماں باپ کو بہت سے اچھے مشورے دیتا ہے جن پر عمل کرنے سے وہ ایسا کر سکتے ہیں۔ اُس کی ہدایتوں پر عمل کرنے سے بچے بھی گھر کے ماحول کو خوشگوار بنانے میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔
1. بائبل میں ماں باپ کو کیا نصیحت کی گئی ہے؟
یہوواہ چاہتا ہے کہ ماں باپ اپنے بچوں سے پیار کریں اور اُن کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں۔ وہ یہ بھی چاہتا ہے کہ ماں باپ اُن کی حفاظت کریں اور بائبل میں دیے گئے اصولوں کے ذریعے اُن کی تربیت کریں۔ (امثال 1:8) وہ والدوں سے کہتا ہے: ”یہوواہ کی طرف سے [اپنے بچوں] کی . . . رہنمائی کرتے ہوئے اُن کی پرورش کریں۔“ (اِفسیوں 6:4 کو پڑھیں۔) جب والدین یہوواہ کی ہدایتوں کے مطابق اپنے بچوں کی پرورش کرتے ہیں اور کسی اَور پر یہ ذمےداری نہیں ڈالتے تو یہوواہ اُن سے خوش ہوتا ہے۔
2. بائبل میں بچوں کو کیا نصیحت کی گئی ہے؟
یہوواہ بچوں کو نصیحت کرتا ہے: ”اپنے ماں باپ کے فرمانبردار ہوں۔“ (کُلسّیوں 3:20 کو پڑھیں۔) جب بچے اپنے ماں باپ کی عزت کرتے ہیں اور اُن کا کہنا مانتے ہیں تو یہوواہ بھی خوش ہوتا ہے اور اُن کے ماں باپ بھی۔ (امثال 23:22-25) اِس سلسلے میں یسوع مسیح نے بڑی اچھی مثال قائم کی۔ جب وہ چھوٹے تھے تو اُنہوں نے اپنے ماں باپ کی عزت کی اور اُن کا کہنا مانا حالانکہ وہ بےعیب تھے اور اُن کے ماں باپ عیبدار۔—لُوقا 2:51، 52۔
3. آپ ایک خاندان کے طور پر خدا کے قریب کیسے جا سکتے ہیں؟
اگر آپ کے بچے ہیں تو بےشک آپ چاہتے ہوں گے کہ آپ کے بچے بھی یہوواہ خدا سے اُتنی محبت کریں جتنی آپ کرتے ہیں۔ آپ اپنے بچوں کے دل میں یہوواہ کے لیے محبت کیسے پیدا کر سکتے ہیں؟ آپ بائبل میں لکھی اِس نصیحت پر عمل کر سکتے ہیں: ”تُو [یہوواہ کی باتوں]کو اپنی اولاد کے ذہننشین کرنا اور گھر بیٹھے اور راہ چلتے . . . وقت اِن کا ذکر کِیا کرنا۔“ (اِستثنا 6:7) ذہننشین کرانے کا مطلب ہے: کسی بات کو بار بار دُہرا کر سمجھانا۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ بچوں کو کوئی بات یاد کرانے کے لیے آپ کو وہ بات اکثر دُہرانی پڑتی ہے۔ اِس آیت کا مطلب ہے کہ آپ کو باقاعدگی سے اپنے بچوں کے ساتھ یہوواہ کے بارے میں بات کرنی چاہیے۔ اچھا ہوگا کہ آپ ہفتے میں ایک دن مقرر کریں جب آپ خاندان کے طور پر مل کر یہوواہ کی عبادت کر سکیں۔ اگر آپ کے بچے نہیں ہیں تو بھی آپ کو ہر ہفتے مل کر پاک کلام کا مطالعہ کرنے سے فائدہ ہوگا۔
موضوع کی گہرائی میں جائیں
کچھ مشوروں پر غور کریں جن کے ذریعے آپ کا گھرانہ خوش اور محفوظ رہ سکتا ہے۔
4. پیار سے اپنے بچوں کی تربیت کریں
بچوں کی تربیت کرنا آسان نہیں ہوتا۔ بائبل اِس سلسلے میں والدین کی مدد کیسے کر سکتی ہے؟ یعقوب 1:19، 20 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
والدین بچوں سے بات کرتے وقت محبت کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟
ماں باپ کو غصے میں بچوں کی تربیت کیوں نہیں کرنی چاہیے؟a
5. اپنے بچوں کی حفاظت کریں
اپنے بچوں کی حفاظت کرنے کے لیے یہ لازمی ہے کہ آپ اپنے ہر بچے سے جنسی معاملوں کے بارے میں بات کریں۔ شاید آپ کو ایسا کرنا مشکل لگے۔ ویڈیو چلائیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
کچھ والدین کو اپنے بچوں سے جنسی معاملوں کے بارے میں بات کرنا کیوں مشکل لگتا ہے؟
کچھ والدین نے اپنے بچوں سے جنسی معاملوں کے بارے میں کیسے بات کی ہے؟
بائبل میں پیشگوئی کی گئی تھی کہ شیطان کی دُنیا میں بُرائی بڑھتی جائے گی۔ 2-تیمُتھیُس 3:1، 13 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر باتچیت کریں:
تیرہ آیت میں جن بُرے لوگوں کا ذکر کِیا گیا ہے، اُن میں سے کچھ لوگ بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں۔ اِس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے بتائیں کہ والدین کو اپنے بچوں سے جنسی معاملوں کے بارے میں بات کیوں کرنی چاہیے اور اُنہیں یہ کیوں بتانا چاہیے کہ وہ خود کو بُرے لوگوں سے محفوظ کیسے رکھ سکتے ہیں؟
کیا آپ جانتے ہیں؟
یہوواہ کے گواہوں نے ایسے بہت سے مضامین اور ویڈیوز تیار کی ہیں جن کی مدد سے والدین اپنے بچوں سے جنسی معاملوں کے بارے میں بات کر سکتے ہیں اور اُنہیں جنسی زیادتی سے بچا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر
اپنے بچوں کی حفاظت کریں (ویڈیو)
”اپنے بچوں سے جنسی معاملات پر بات کریں“ (جاگو! نمبر 5 2016ء)
6. اپنے ماں باپ کی عزت کریں
چاہے بچے چھوٹے ہوں یا بڑے، اُنہیں اپنے ماں باپ کے ساتھ عزت سے بات کرنی چاہیے۔ ویڈیو چلائیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
اگر بچے اپنے امی ابو کے ساتھ عزت سے بات کریں گے تو اِس کا کیا فائدہ ہوگا؟
بچے اپنے امی ابو کے ساتھ عزت سے بات کیسے کر سکتے ہیں؟
امثال 1:8 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر باتچیت کریں:
جب ماں باپ اپنے بچے کو کوئی نصیحت کرتے ہیں تو اُسے کیا کرنا چاہیے؟
7. خاندان کے طور پر مل کر یہوواہ کی عبادت کریں
یہوواہ کے گواہوں کے خاندان ہفتے میں ایک دن مقرر کرتے ہیں اور اُس دن مل کر خاندانی عبادت کرتے ہیں۔ خاندانی عبادت میں کیا کچھ کِیا جا سکتا ہے؟ ویڈیو چلائیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
ایک خاندان کیا کر سکتا ہے تاکہ وہ باقاعدگی سے خاندانی عبادت کرے؟
والدین کیا کر سکتے ہیں تاکہ خاندانی عبادت سے سب کو فائدہ ہو اور سب کو مزہ آئے؟—اِس سبق کی پہلی تصویر کو دیکھیں۔
آپ کے لیے خاندانی عبادت کرنا مشکل کیوں ہو سکتا ہے؟
پُرانے زمانے میں یہوواہ خدا اِسرائیلی خاندانوں سے یہ توقع کرتا تھا کہ وہ مل کر باقاعدگی سے اُس کے کلام پر باتچیت کریں۔ اِستثنا 6:6، 7 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر باتچیت کریں:
آپ اِن آیتوں میں دیے گئے اصول پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟
آپ خاندانی عبادت میں کیا کچھ کر سکتے ہیں؟
اِجلاسوں کی تیاری کریں۔
بائبل سے کوئی ایسا واقعہ پڑھیں اور اُس پر باتچیت کریں جو سب گھر والوں کو دلچسپ لگے۔
اگر آپ کے بچے چھوٹے ہیں تو jw.org پر دی گئی کسی سرگرمی کو ڈاؤنلوڈ یا پرنٹ کر کے اِستعمال کریں۔
اگر آپ کے بچے بڑے ہیں تو jw.org پر نوجوانوں کے لیے دیے گئے کسی مضمون پر باتچیت کریں۔
اپنے بچوں کے ساتھ بائبل میں دیے گئے کسی واقعے کی ایکٹنگ کریں۔
jw.org پر کوئی ویڈیو دیکھیں اور اُس پر باتچیت کریں۔
کچھ لوگ کہتے ہیں: ”بچوں کے لیے بائبل کو سمجھنا بڑا مشکل ہے۔“
آپ اِس بات کے جواب میں کیا کہیں گے؟
خلاصہ
یہوواہ خدا چاہتا ہے کہ ماں باپ بچوں سے پیار کریں، اُن کی تربیت کریں اور اُن کی حفاظت کریں۔ وہ چاہتا ہے کہ بچے اپنے ماں باپ کی عزت کریں اور اُن کا کہنا مانیں۔ وہ یہ بھی چاہتا ہے کہ خاندان مل کر اُس کی عبادت کریں۔
دُہرائی
والدین اپنے بچوں کی تربیت اور حفاظت کیسے کر سکتے ہیں؟
بچے اپنے ماں باپ کی عزت کیسے کر سکتے ہیں؟
ہر ہفتے خاندانی عبادت کے لیے وقت نکالنے کے کون سے فائدے ہیں؟
مزید جانیں
آپ کے بچے کو کون سی ایسی باتیں سیکھنی چاہئیں جو بڑے ہو کر بھی اُس کے کام آئیں گی؟
”چھ ایسے سبق جو بچوں کو سیکھنے کی ضرورت ہے“ (جاگو! نمبر 2 2019ء)
بائبل میں دیے گئے کچھ ایسے مشوروں پر غور کریں جو بوڑھے ماں باپ کی دیکھبھال کرنے والوں کے لیے فائدہمند ثابت ہو سکتے ہیں۔
اِس ویڈیو میں دیکھیں کہ ایک ایسا شخص جسے بچوں کی پرورش کرنی نہیں آتی تھی، اچھا باپ کیسے بنا۔
اِس مضمون میں پڑھیں کہ والد اپنے بیٹوں کے قریب کیسے ہو سکتے ہیں۔
”والد اپنے بیٹوں کے ساتھ اپنا رشتہ مضبوط کیسے کر سکتے ہیں؟“ (”مینارِنگہبانی“ کا مضمون)
a جب بائبل میں لفظ ”تربیت“ آتا ہے تو اِس میں تعلیم دینا، رہنمائی کرنا اور اِصلاح کرنا شامل ہے۔ اِس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ بچوں کے ساتھ بُرا برتاؤ کِیا جائے یا اُن پر تشدد کِیا جائے۔—امثال 4:1۔