”مستعدی کیساتھ کلام کی مُنادی کریں“
۱ اگر آپ کے پاس کوئی ایسی چیز آتی ہے جس پر ”فوری تعمیل طلب“ لکھا ہو تو آپ اسے کیسا خیال کرتے ہیں؟ ”فوری تعمیل طلب“ کی اصطلاح ظاہر کرتی ہے کہ یہ کام ”فوری توجہ کا مستحق“ ہے۔ پولس رسول نے مسیحیوں کو معقول طور پر ہدایت کی تھی کہ ”مستعد رہ“ کر کلام کی مُنادی کریں۔ (۲-تیم ۴:۲) کیا آپ اس ہدایت پر فوری توجہ دیتے ہیں؟
۲ پولس کو شاید یہ خبر ملی تھی کہ اُس کے بعض بھائی مسیحیوں کے طور پر ’اپنے کام میں سستی‘ دکھا رہے تھے۔ (روم ۱۲:۱۱) اس چیز نے اُن کے کام کے نتائج نیز اُنکی خوشی کو بھی محدود کر دیا جو بصورتِدیگر دوسروں کی مدد کرنے سے اُنہیں حاصل ہو سکتی تھی۔
۳ خدمتگزاری کی بابت یسوع کا نقطۂنظر: یسوع کو اپنی خدمتگزاری کو پورا کرنے سے کسقدر خوشی حاصل ہوئی تھی! اُس نے کہا: ”میرا کھانا یہ ہے کہ اپنے بھیجنے والے کی مرضی کے موافق عمل کروں اور اُسکا کام پورا کروں۔“ یسوع کے اس نمونے نے اُس کے شاگردوں کو تحریک دی جنکی حوصلہافزائی کیلئے اُس نے کہا کہ ’فصل پک گئی ہے۔‘ (یوح ۴:۳۴، ۳۵) اپنی تمام خدمتگزاری کے دوران اُس نے فوری تعمیل کے جس احساس کا مظاہرہ کِیا وہ اُسکے ان الفاظ سے بھی عیاں ہے جو اُس نے اپنے شاگردوں سے کہے تھے کہ ”فصل کے مالک کی منت کرو کہ وہ اپنی فصل کاٹنے کے لئے مزدور بھیج دے۔“ (متی ۹:۳۸) یسوع اس بات کو سمجھتا تھا کہ اُسے مُنادی کرنے کا کام سونپا گیا ہے اور وہ اس بات پر اٹل تھا کہ کوئی بھی چیز اس کام کی راہ میں حائل نہ ہو۔
۴ ہماری بابت کیا ہے؟ پہلے کی نسبت آجکل مُنادی کے کام کو ترقی دینے کی کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ دُنیا کے بیشتر حصوں میں، فصل کٹائی کے لئے بالکل تیار ہے۔ ایسے ممالک میں بھی جہاں بظاہر مکمل طور پر گواہی دی جا چکی ہے ہر سال ہزاروں لوگ بپتسمہ لے رہے ہیں۔ اس نظاماُلعمل کا خاتمہ تیزی سے قریب آنے کی وجہ سے ”خداوند کے کام میں ہمیشہ افزایش کرتے“ رہنے کی ضرورت ہے۔ (۱-کر ۱۵:۵۸) کسی دوسرے وقت کی نسبت، اب اس بات کی زیادہ ضرورت ہے کہ ہم دوسروں کو بادشاہتی پیغام میں شریک کرنے کے کام میں پوری طرح جانفشانی کریں۔
۵ ہمیں گھربہگھر کی منادی اور ممکنہ طور پر ہر جگہ لوگوں کو خوشخبری سنانے میں مشغول رہنا چاہئے۔ مُنادی کے کام میں بھرپور شرکت کرنے سے ہم اس بات کا واضح ثبوت پیش کرتے ہیں کہ ہم نے بادشاہت کو اپنی زندگیوں میں پہلا درجہ دیا ہے۔ (متی ۶:۳۳) وفاداری اور مستعدی کیساتھ کلام کی مُنادی کرنا ہمارے لئے بہت زیادہ خوشی کا باعث ہوگا۔