گیت نمبر 2
یہوواہ تیرا نام ہے
(زبور 83:18)
1. ہمیشہ سے ہے تُو
کائنات کا تُو ہے مالک
ہر شے کا تُو ہے خالق
یہوواہ تیرا نام
ہے فخر ہم کو یہ
کہ ہیں کلیسیا تیری
ہم دیتے ہیں گواہی
شاندار ہیں تیرے کام
یہوواہ، یہوواہ
تجھ جیسا کوئی نہیں
نہ آسمان میں نہ زمین پہ
کوئی اَور خدا نہیں
کُل جہان یہ بات پہچان لے
ہے تُو عظیم خدا
یہوواہ، یہوواہ
عبادت تیری ہو سدا
2. تُو پورا کرتا ہے
ہمیشہ ہر اِرادہ
ہے پکا تیرا وعدہ
یہوواہ تیرا نام
اعزاز ہمارا ہے
کہلاتے ہیں اِس نام سے
ہم کرتے ہیں ہر کام سے
حمد تیری صبح و شام
یہوواہ، یہوواہ
تجھ جیسا کوئی نہیں
نہ آسمان میں نہ زمین پہ
کوئی اَور خدا نہیں
کُل جہان یہ بات پہچان لے
ہے تُو عظیم خدا
یہوواہ، یہوواہ
عبادت تیری ہو سدا
(2-توا 6:14؛ زبور 72:19؛ یسع 42:8 کو بھی دیکھیں۔)