گیت نمبر 150
مخلصی کے لیے یہوواہ پر آس لگائیں
(صفنیاہ 2:3)
1. قومیں ہیں صف آرا
مسیح کے خلاف جمع
اِنسانی حکمرانوں کا
اِس جنگ میں خاتمہ ہوگا
لوہے کے عصا سے
وہ سب چکنا چُور ہوں گے
پھر یسوع اپنی حکومت کو
زمین پہ قائم کریں گے
یہوواہ پہ لگائیں آس
ہے مخلصی اُسی کے پاس
ڈھونڈیں نیکی کو اور فروتنی کو
اُس کے راج کا ساتھ دیں سدا
پھر آپ کو وہ بچائے گا اور پناہ دے گا
2. کرتے ہیں جابجا
اِعلان ہم بادشاہت کا
ہر ایک کو موقع ملتا ہے
کہ چُنے مالک کی راہ
اِن بُرے دنوں میں
ہم خوفزدہ نہ ہوں گے
ہر حال میں یاہ اپنے بندوں کو
بچا لے گا دُشمن سے
یہوواہ پہ لگائیں آس
ہے مخلصی اُسی کے پاس
ڈھونڈیں نیکی کو اور فروتنی کو
اُس کے راج کا ساتھ دیں سدا
پھر آپ کو وہ بچائے گا اور پناہ دے گا
(1-سمو 2:9؛ زبور 2:2، 3، 9؛ امثا 2:8؛ متی 6:33 کو بھی دیکھیں۔)