گیت نمبر 142
ہماری شاندار اُمید
(عبرانیوں 6:18، 19)
1. دُنیا مسائل اور مصیبت سے دوچار ہے
چھایا ہے بادل ہر سُو مایوسی کا
نوعِ اِنسان گُناہگار اور لاچار ہے
ڈھونڈ نہیں سکتی وہ اپنی راہ
خوش ہو کے گائیں، نجات ہے نزدیک
مسیح کی بادشاہت میں سب ہوگا ٹھیک
نہ کھائیں خوف جب طوفان ہو شدید
ہے لنگر کی مانند ہماری اُمید
2. جلد ہی یہوواہ مٹائے گا ہر مشکل
اِس بُری دُنیا کو کرے گا برباد
ہر چیز یہوواہ بنا دے گا کامل
گُناہ سے ہوگا اِنسان آزاد
خوش ہو کے گائیں، نجات ہے نزدیک
مسیح کی بادشاہت میں سب ہوگا ٹھیک
نہ کھائیں خوف جب طوفان ہو شدید
ہے لنگر کی مانند ہماری اُمید
(زبور 27:14؛ واعظ 1:14؛ یوایل 2:1؛ حبق 1:2، 3؛ روم 8:22 کو بھی دیکھیں۔)