مطالعے کا مضمون نمبر 53
جوان بھائیو! پُختہ مسیحی بننے کی کوشش کریں
”مضبوط ہو اور مرد بنو۔“—1-سلا 2:2، ترجمہ نئی دُنیا۔
گیت نمبر 135: نوجوانوں سے یہوواہ کی گزارش
مضمون پر ایک نظرa
1. ایک بھائی کو کامیاب ہونے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟
بادشاہ داؤد نے سلیمان کو یہ نصیحت کی: ”مضبوط ہو اور مرد بنو۔“ (1-سلا 2:1-3، ترجمہ نئی دُنیا) آج سبھی بھائی اِس نصیحت پر عمل کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ اگر بھائی چاہتے ہیں کہ وہ کامیاب ہوں تو اُنہیں خدا کے حکموں کو ماننا چاہیے اور بائبل کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔ (لُو 2:52) لیکن یہ کیوں ضروری ہے کہ جوان بھائی پُختہ مسیحی بنیں؟
2-3. یہ کیوں ضروری ہے کہ جوان بھائی پُختہ مسیحی بنیں؟
2 ایک مسیحی آدمی کے پاس اپنے گھر میں اور کلیسیا میں بہت سی ذمےداریاں ہوتی ہیں۔جوان بھائیو! شاید آپ نے اُن ذمےداریوں کے بارے میں سوچا ہو جو آپ مستقبل میں اُٹھانا چاہتے ہیں۔ شاید آپ کا منصوبہ ہو کہ آپ کُلوقتی طور پر یہوواہ کی خدمت کریں گے، کلیسیا میں خادم بنیں گے اور بعد میں بزرگ بننے کی کوشش کریں گے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ شادی کرنے اور بچوں کی خواہش رکھتے ہوں۔ (اِفِس 6:4؛ 1-تیم 3:1) اپنے اِن منصوبوں کو پورا کرنے اور کامیاب ہونے کے لیے آپ کو پُختہ مسیحی بننے کی ضرورت ہے۔b
3 کیا چیز پُختہ مسیحی بننے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے؟ ایسی بہت سی مہارتیں ہیں جو آپ اپنے اندر پیدا کر سکتے ہیں۔لیکن آپ ابھی کیا کر سکتے ہیں تاکہ آپ خود کو اُن ذمےداریوں کے لیے تیار کر سکیں جو شاید مستقبل میں آپ کو اُٹھانی ہوں؟
پُختہ مسیحی بننے کے لیے کچھ قدم
4. جوان بھائی پُختہ مسیحی بننے کے لیے کن کی مثال پر غور کر سکتے ہیں؟ (تصویر کو بھی دیکھیں۔)
4 ایسے لوگوں کے بارے میں سوچیں جن سے آپ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ بائبل میں ایسے بہت سے جوان آدمیوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جن سے آپ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ یہ آدمی خدا سے محبت کرتے تھے اور اُس کے بندوں کی دیکھبھال کرنے کے لیے بہت سی ذمےداریاں نبھا رہے تھے۔ آپ کو اپنے گھر میں اور کلیسیا میں بھی ایسے پُختہ مسیحی بھائی نظر آ سکتے ہیں جن سے آپ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ (عبر 13:7) اور سب سے بڑھ کر آپ کے سامنے یسوع مسیح کی مثال ہے۔ (1-پطر 2:21) جب آپ اِن لوگوں کی مثالوں پر سوچ بچار کر رہے ہوتے ہیں تو اُن کی خوبیوں پر غور کریں۔ (عبر 12:1، 2) اور پھر دیکھیں کہ آپ اُن کی طرح کیسے بن سکتے ہیں۔
5. آپ اپنی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو کیسے نکھار سکتے ہیں اور یہ ضروری کیوں ہے؟ (زبور 119:9)
5 ”سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کی حفاظت“ کریں اور اِسے نکھاریں۔ (اَمثا 3:21) جس آدمی میں سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ہوتی ہے، وہ کوئی بھی کام کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچتا ہے۔ اِس لیے اپنے اندر اِس صلاحیت کو نکھارنے اور اِسے قائم رکھنے کی کوشش کریں۔ ایسا کرنا کیوں ضروری ہے؟ کیونکہ اِس دُنیا میں ایسے بہت سے آدمی ہیں جو اپنی سوچ اور اپنے احساسات کی بِنا پر فیصلے لیتے ہیں۔ (اَمثا 7:7؛ 29:11) ٹیوی، فلموں، اِنٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا بھی آپ کی سوچ اور کاموں پر بہت گہرا اثر پڑ سکتا ہے۔ آپ اپنی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو کیسے نکھار سکتے ہیں؟ بائبل سے یہوواہ کے بنائے ہوئے اصولوں پر غور کریں اور دیکھیں کہ اِن پر چلنے سے آپ کو کیا فائدہ ہوگا۔ یہ اصول ایسے فیصلے کرنے میں آپ کی مدد کریں گے جن سے یہوواہ خوش ہو۔ (زبور 119:9 کو پڑھیں۔) اگر آپ اپنی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو نکھاریں گے تو آپ پُختہ مسیحی بننے کی طرف ایک بہت بڑا قدم اُٹھا رہے ہوں گے۔ (اَمثا 2:11، 12؛ عبر 5:14) ذرا غور کریں کہ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت اِن دو معاملوں میں آپ کی مدد کیسے کر سکتی ہے: (1)بہنوں کے ساتھ پیش آنے کے حوالے سے (2)اور اپنے کپڑوں اور بالوں کے سٹائل کے بارے میں فیصلہ لینے کے حوالے سے۔
6. سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ایک جوان بھائی کی مدد کیسے کر سکتی ہے تاکہ و ہ بہنوں کے لیے عزت دِکھائے؟
6 سوچنے سمجھنے کی صلاحیت عورتوں کے لیے عزت دِکھانے میں آپ کی مدد کرے گی۔ مثال کے طور پر ہو سکتا ہے کہ ایک جوان بھائی کو کوئی بہن اچھی لگنے لگے اور وہ اُسے اَور جاننا چاہے۔ اور اِس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن اگر اُس نے ابھی تک اُس سے شادی کرنے کے بارے میں نہیں سوچا تو وہ اپنی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو اِستعمال کرتے ہوئے نہ تو کوئی ایسی بات کہے گا اور نہ ہی کوئی ایسا کام کرے گا جس سے اُس بہن کو کوئی غلط اِشارہ ملے۔ (1-تیم 5:1، 2) اگر وہ کسی بہن کی ساتھ ڈیٹنگ کر رہا ہے تو وہ اُس کے ساتھ کسی تیسرے شخص کی موجودگی میں وقت گزارے گا تاکہ اُس بہن کی نیکنامی برقرار رہے۔—1-کُر 6:18۔
7. جب ایک بھائی کپڑوں اور بالوں کے سٹائل کے حوالے سے فیصلے لے رہا ہوتا ہے تو سوچنے سمجھنے کی صلاحیت اُس کے کام کیسے آ سکتی ہے؟
7 ایک بھائی کپڑوں اور بالوں کے سٹائل کے حوالے سے اچھے فیصلے لینے سے بھی ثابت کر سکتا ہے کہ وہ اپنی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو اِستعمال کر رہا ہے۔ اکثر ایسے لوگ کپڑوں اور بالوں کے نئے نئے سٹائل شروع کرتے ہیں جو یہوواہ کے معیاروں کا احترام نہیں کرتے اور بدچلن زندگی گزارتے ہیں۔ اُن کی غلط سوچ اُن کے بنائے ہوئے کپڑوں سے صاف نظر آتی ہے کیونکہ یا تو یہ بہت تنگ ہوتے ہیں یا یہ ایسے ہوتے ہیں جن کی وجہ سے مرد عورتوں کی طرح دِکھتے ہیں۔ جو جوان بھائی پُختہ مسیحی بننے کی کوشش کر رہا ہے، وہ کپڑوں کے حوالے سے فیصلہ لیتے وقت بائبل کے اصولوں اور مسیحی بھائیوں کی مثالوں پر عمل کرے گا۔ وہ خود سے پوچھ سکتا ہے کہ ”کیا کپڑوں اور بالوں کے سٹائل کے حوالے سے میرے فیصلوں سے نظر آتا ہے کہ مَیں سمجھدار ہوں اور دوسروں کی رائے کا احترام کرتا ہوں؟ مَیں جس طرح کے کپڑے پہنتا ہوں، کیا اُن سے یہ پتہ چلتا ہے کہ مَیں یہوواہ کی بندگی کرتا ہوں؟“ (1-کُر 10:31-33؛ طِط 2:6) جو جوان بھائی اپنی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو اِستعمال کرتا ہے، وہ نہ صرف اپنی کلیسیا کے بہن بھائیوں بلکہ اپنے آسمانی باپ کی نظر میں بھی عزت کماتا ہے۔
8. ایک بھائی قابلِبھروسا بننے کے لیے کیا کر سکتا ہے؟
8 قابلِبھروسا بنیں۔ جو بھائی قابلِبھروسا ہوتا ہے، وہ بڑی لگن سے اپنی سب ذمےداریوں کو پورا کرتا ہے۔ (لُو 16:10) ذرا یسوع کی مثال پر غور کریں۔وہ کبھی بھی غیرذمہدار نہیں تھے۔ اِس کی بجائے اُنہوں نے اپنی اُن ذمےداریوں کو لگن سے پورا کِیا جو یہوواہ نے اُنہیں دی تھیں۔ اُنہوں نے اُس وقت بھی اپنی ذمےداریوں کو نبھایا جب اُن کے لیے ایسا کرنا آسان نہیں تھا۔ اُنہیں لوگوں سے بہت محبت تھی، خاص طور پر اپنے شاگردوں سے اور اِس وجہ سے اُنہوں نے اُن کے لیے اپنی جان دے دی۔ (یوح 13:1) یسوع کی طرح آپ بھی اپنی ذمےداریوں کو لگن سے پورا کریں۔ اگر آپ کو سمجھ نہیں آ رہا ہوتا ہے کہ فلاں ذمےداری کو کیسے پورا کرنا ہے تو خاکسار بنیں اور کلیسیا کے پُختہ بھائیوں سے مدد مانگیں۔ صرف تھوڑا بہت کر کے ہی مطمئن نہ ہو جائیں۔ (روم 12:11) اِس کی بجائے یہ سوچ کر اپنی ذمےداریوں کو پورا کریں کہ آپ یہ کام ”یہوواہ کے لیے کر رہے ہیں، اِنسانوں کے لیے نہیں۔“ (کُل 3:23) بےشک آپ بےعیب نہیں ہیں اِس لیے آپ سے غلطیاں ہوں گی۔ لیکن جب ایسا ہوتا ہے تو خاکسار رہیں اور اپنی غلطیوں کو مانیں۔—اَمثا 11:2۔
ایسی مہارتیں اور ہنر سیکھیں جو روزمرہ زندگی میں آپ کے کام آئیں
9. ایک جوان بھائی کو ایسی مہارتیں اور ہنر کیوں سیکھنے چاہئیں جو روزمرہ زندگی میں اُس کے کام آئیں؟
9 اگر آپ ایک پُختہ مسیحی بننا چاہتے ہیں تو آپ کو ایسی مہارتیں اور ہنر سیکھنے چاہئیں جو روزمرہ زندگی میں آپ کے کام آئیں۔ یہ مہارتیں اور ہنر آپ کی مدد کریں گے کہ آپ کلیسیا میں اپنی ذمےداریاں نبھا سکیں، اپنی اور اپنے گھر والوں کی ضرورتیں پوری کر نے کے لیے کامکاج کر سکیں اور دوسروں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھ سکیں۔ ذرا غور کریں کہ اِن میں سے کچھ مہارتیں اور ہنر کیا ہو سکتے ہیں۔
10-11. اگر ایک بھائی اچھی طرح پڑھنا لکھنا سیکھے گا تو اِس سے اُسے اور اُس کی کلیسیا کو کیا فائدہ ہوگا؟ (زبور 1:1-3) (تصویر کو بھی دیکھیں۔)
10 اچھی طرح پڑھنا لکھنا سیکھیں۔ بائبل میں بتایا گیا ہے کہ ایک خوش اور کامیاب آدمی وہی ہے جو ہر روز خدا کے کلام کو پڑھتا ہے اور اِس پر سوچ بچار کرتا ہے۔ (زبور 1:1-3 کو پڑھیں۔) ہر روز بائبل پڑھنے سے ایک شخص یہوواہ کی سوچ کو جان پاتا ہے۔ اِس وجہ سے وہ صحیح طرح سوچ پاتا ہے اور یہ سیکھ پاتا ہے کہ وہ بائبل کے اصولوں پر کیسے عمل کر سکتا ہے۔ (اَمثا 1:3، 4) کلیسیا میں ایسے بھائیوں کی بہت ضرورت ہے۔ لیکن کیوں؟
11 ہمارے بہن بھائیوں کو ایسے بھائیوں کی مدد چاہیے ہوتی ہے جو اُنہیں بائبل سے تعلیم اور اچھے مشورے دے سکیں۔ (طِط 1:9) اگر آپ کو اچھی طرح پڑھنا لکھنا آتا ہوگا تو آپ ایسی تقریریں اور جواب تیار کر پائیں گے جن سے دوسروں کو بہت فائدہ ہوگا اور اُن کا ایمان مضبوط ہوگا۔ آپ بائبل کا ذاتی مطالعہ کرتے وقت اور اِجلاسوں اور اِجتماعوں پر تقریریں سنتے وقت ایسے نوٹس بھی لے پائیں گے جو آگے چل کر آپ کے بہت کام آئیں گے۔ یہ نوٹس آپ کی مدد کریں گے کہ آپ اپنا ایمان مضبوط کریں اور دوسروں کا حوصلہ بڑھائیں۔
12. کیا چیز دھیان سے دوسروں کی بات سننے اور اُن کے ساتھ شفقت سے بات کرنے میں آپ کی مدد کرے گی؟
12 دوسروں کی بات دھیان سے سننا اور اُن کے ساتھ شفقت سے بات کرنا سیکھیں۔ ایک مسیحی آدمی کو یہ سیکھنا چاہیے کہ وہ دوسروں کی بات دھیان سے کیسے سُن سکتا ہے اور اُن کے ساتھ شفقت سے کیسے بات کر سکتا ہے۔ جو شخص دوسروں کی بات دھیان سے سنتا ہے، وہ اُن کی سوچ اور احساسات کو سمجھ جاتا ہے۔ (اَمثا 20:5) وہ دوسروں کے لہجے اور اُن کے چہرے کے تاثرات سے اُن کی دل کی بات سمجھ جاتا ہے۔ لیکن آپ یہ مہارت لوگوں کے ساتھ آمنے سامنے وقت گزارے بغیر نہیں سیکھ پائیں گے۔ اگر آپ دوسروں سے رابطے میں رہنے کے لیے صرف اُنہیں میسج یا ایمیل ہی کرتے ہیں تو آپ کے لیے لوگوں سے آمنے سامنے بات کرنا مشکل ہوتا جائے گا۔ اِس لیے دوسروں کے ساتھ آمنے سامنے وقت گزرانے کے موقعے ڈھونڈتے رہیں۔—2-یوح 12۔
13. ایک جوان بھائی کو اَور کیا سیکھنا چاہیے؟ (1-تیمُتھیُس 5:8) (تصویر کو بھی دیکھیں۔)
13 ہنر سیکھیں۔ ایک پُختہ مسیحی بھائی کو اپنی اور اپنے گھر والوں کی ضرورتیں پوری کرنی چاہئیں۔ (1-تیمُتھیُس 5:8 کو پڑھیں۔) کچھ ملکوں میں جوان بھائی اپنے ابو یا کسی اَور رشتےدار سے کچھ ہنر سیکھتے ہیں۔ لیکن کچھ ملکوں میں کچھ بھائی اپنے کالج میں کوئی ہنر سیکھتے ہیں۔ چاہے وہ اپنے گھر پر یا کالج میں کوئی ہنر سیکھیں، یہ آگے چل کر نوکری ڈھونڈنے میں اُن کے بہت کام آتا ہے۔ (اعما 18:2، 3؛ 20:34؛ اِفِس 4:28) محنت سے کام کریں اور جو کام آپ کرتے ہیں، اُسے مکمل کریں۔ جب دوسرے یہ دیکھیں گے تو وہ آپ کے کام کی بہت قدر کریں گے۔ اِس طرح شاید آپ کو کوئی نوکری بھی مل پائے۔ اِس مضمون میں جن خوبیوں اور مہارتوں پر بات کی گئی ہے، وہ جوان بھائیوں کی مدد کریں گی کہ وہ مستقبل کی ذمےداریاں اُٹھانے کے لیے تیار ہو جائیں۔ آئیے اِن میں سے کچھ ذمےداریوں پر بات کرتے ہیں۔
مستقبل کی ذمےداریوں کے لیے خود کو تیار کریں
14. ایک بھائی کُلوقتی طور پر یہوواہ کی خدمت کرنے کے لیے خود کو کیسے تیار کر سکتا ہے؟
14 کُلوقتی طور پر یہوواہ کی خدمت۔ بہت سے پُختہ مسیحی بھائیوں نے بہت کمعمر میں کُلوقتی طور پر یہوواہ کی خدمت کرنی شروع کی۔ پہلکار کے طور پر خدمت کرنے سے ایک جوان بھائی یہ سیکھ پاتا ہے کہ وہ فرق فرق طرح کے لوگوں کے ساتھ مل کر کیسے کام کر سکتا ہے۔ اِس سے وہ یہ بھی سیکھتا ہے کہ اُسے کہاں پر کتنے پیسے لگانے ہیں تاکہ وہ پیسوں کو سمجھداری سے اِستعمال کر سکے۔ (فلِ 4:11-13) کُلوقتی طور پر یہوواہ کی خدمت شروع کرنے کا ایک اچھا طریقہ یہ ہے کہ آپ مددگار پہلکار بنیں۔ بہت سے بہن بھائیوں نے کچھ وقت کے لیے مدد گار پہلکار کے طور پر خدمت کی اور اِس وجہ سے وہ آگے چل کر پہلکار بننے کے لیے خود کو تیار کر پائے۔ پہلکار بننے سے آپ کو کُلوقتی طور پر یہوواہ کی خدمت کرنے کے اَور بھی بہت سے موقعے ملتے ہیں جیسے کہ تعمیراتی منصوبے پر کام کرنا یا بیتایل میں خدمت کرنا۔
15-16. ایک بھائی کلیسیا میں خادم یا بزرگ بننے کے لائق کیسے بن سکتا ہے؟
15 کلیسیا میں خادم یا بزرگ۔ سب بھائیوں کو کوشش کرنی چاہیے کہ وہ کلیسیا میں بہن بھائیوں کی خدمت کرنے کے لیے بزرگ بننے کی کوشش کریں۔ بائبل میں بتایا گیا ہے کہ جو بھائی ایسا کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں، ’وہ ایک اچھے کام کی خواہش رکھتے ہیں۔‘ (1-تیم 3:1) لیکن ایک بھائی کو بزرگ بننے سے پہلے خادم بننا ہوگا۔ خادم کلیسیا میں فرق فرق کاموں میں بزرگوں کا ہاتھ بٹاتے ہیں۔ بزرگ اور خادم بڑی خاکساری سے کلیسیا میں بہن بھائیوں کی خدمت کرتے ہیں اور لگن سے مُنادی کرتے ہیں۔ سترہ (17)اٹھارہ (18)سال کے بھائی بھی خادم بننے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اگر ایک بھائی بیس (20)بائیس (22)سال کی عمر میں بڑی اچھی طرح کلیسیا میں خادم کے طور پر کام کر رہا ہے تو اُسے بزرگ بھی بنایا جا سکتا ہے۔
16 آپ اِن ذمےداریوں کو اُٹھانے کے لیے خود کو کیسے تیار کر سکتے ہیں؟ اِس حوالے سے آپ کو کچھ شرطوں پر پورا اُترنا ہوگا۔ اِن شرطوں کی بنیاد خدا کا کلام اور یہوواہ، گھر والوں اور کلیسیا کے لیے محبت ہے۔ (1-تیم 3:1-13؛ طِط 1:6-9؛ 1-پطر 5:2، 3) اِن میں سے ہر شرط کو اچھی طرح سمجھنے کی کوشش کریں۔ پھر یہوواہ سے مدد مانگیں تاکہ آپ اِن پر پورا اُتر سکیں۔
17. ایک بھائی شوہر اور گھر کا سربراہ بننے کے لیے خود کو کیسے تیار کر سکتا ہے؟ (تصویر کو بھی دیکھیں۔)
17 ایک شوہر اور گھر کا سربراہ۔ جیسا کہ یسوع نے کہا تھا، کچھ پُختہ مسیحی بھائی فیصلہ کرتے ہیں کہ وہ شادی نہیں کریں گے۔ (متی 19:12) لیکن اگر آپ شادی کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو آپ پر ایک شوہر اور گھر کے سربراہ کی ذمےداری آ جاتی ہے۔ (1-کُر 11:3) یہوواہ چاہتا ہے کہ ایک شوہر اپنی بیوی سے پیار کرے، اُس کی ضرورتوں کو پورا کرے، اُس کا اچھا دوست بنے اور یہوواہ کے قریب رہنے میں اُس کی مدد کرے۔ (اِفِس 5:28، 29) اِس مضمون میں کچھ خوبیوں اور مہارتوں کے بارے میں بتایا گیا تھا جیسے کہ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو بڑھانا، عورتوں کی عزت کرنا اور قابلِبھروسا بننا۔ یہ خوبیاں اور مہارتیں اچھا شوہر بننے میں آپ کی مدد کریں گی۔ اگر آپ اپنے اندر یہ خوبیاں اور مہارتیں پیدا کریں گے تو آپ ایک شوہر اور گھر کے سربراہ کی ذمےداریاں اُٹھانے کے لیے تیار ہو جائیں گے۔
18. ایک بھائی ایک اچھا باپ بننے کے لیے خود کو کیسے تیار کر سکتا ہے؟
18 باپ۔ اپنی شادی کے بعد شاید آپ باپ بنیں۔ آپ ایک اچھا باپ بننے کے حوالے سے یہوواہ سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ آپ اُس سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ (اِفِس 6:4) یہوواہ نے کُھل کر اپنے بیٹے یسوع مسیح کو بتایا کہ وہ اُن سے پیار کرتا ہے اور اُن سے خوش ہے۔ (متی 3:17) جب آپ باپ بنتے ہیں تو اِس بات کا خیال رکھیں کہ آپ باقاعدگی سے اپنے بچوں کو اِس بات کا یقین دِلائیں کہ آپ اُن سے پیار کرتے ہیں۔اُن کے اچھے کاموں کے لیے اُنہیں شاباش دیں۔ جو باپ یہوواہ کی مثال پر عمل کرتے ہیں، وہ پُختہ مسیحی بننے میں اپنے بچوں کی مدد کرتے ہیں۔ آپ خود کو ابھی سے اِس ذمےداری کے لیے تیار کر سکتے ہیں۔ایسا کرنے کے لیے آپ اپنے گھر والوں اور کلیسیا کے بہن بھائیوں کا خیال رکھ سکتے ہیں اور اُنہیں کُھل کر بتا سکتے ہیں کہ آپ اُن سے پیار کرتے ہیں اور اُن کی بہت قدر کرتے ہیں۔ (یوح 15:9) ایسا کرنے سے آپ مستقبل میں ایک شوہر اور باپ بننے کے لیے خود کو تیار کر پائیں گے۔ لیکن جب تک وہ وقت نہیں آتا، یہوواہ کے لیے لگن سے کام کرتے رہیں اور اپنے گھر والوں اور کلیسیا کے بہن بھائیوں کی مدد کرتے رہیں۔
آپ ابھی کیا کریں گے؟
19-20. کیا چیز جوان بھائیوں کی ایک پُختہ مسیحی بننے میں مدد کرے گی؟ (سرِورق کی تصویر کو دیکھیں۔)
19 جوان بھائیو! آپ خود بخود پُختہ مسیحی نہیں بن جائیں گے۔ اِس کے لیے آپ کو کچھ کرنا ہوگا۔ آپ کو اچھی مثالوں پر عمل کرنا ہوگا، اپنی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو نکھارنا ہوگا، قابلِبھروسا بننا ہوگا، کچھ مہارتیں اور ہنر سیکھنے ہوں گے اور مستقبل کی ذمےداریوں کے لیے خود کو تیار کرنا ہوگا۔
20 شاید آپ کو لگے کہ یہ کام کرنا بہت مشکل ہے لیکن آپ کامیاب ہو سکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ یہوواہ آپ کی مدد کرنے کی شدید خواہش رکھتا ہے۔ اور بےشک کلیسیا کے بہن بھائی بھی آپ کی مدد کریں گے۔ (یسع 41:10، 13) جب آپ ویسے شخص بن جائیں گے جیسے یہوواہ چاہتا ہے تو آپ کی زندگی خوشیوں سے بھر جائے گی۔ جوان بھائیو! ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں۔ ہماری دُعا ہے کہ آپ ایک پُختہ مسیحی بننے کے لیے ابھی جو کام کر رہے ہیں، یہوواہ اُن میں آپ کا ساتھ دے۔—اَمثا 22:4۔
گیت نمبر 65: آگے بڑھتے رہیں!
a کلیسیا میں پُختہ بھائیوں کی بہت ضرورت ہے۔ اِس مضمون میں ہم دیکھیں گے کہ جوان بھائی کیا کر سکتے ہیں تاکہ وہ ایک پُختہ مسیحی بن سکیں۔
b پچھلے مضمون میں ”اِصطلاح کی وضاحت“ کو دیکھیں۔