زبور
تیسری کتاب
(زبور 73-89)
آسَف کا نغمہ۔
73 خدا واقعی اِسرائیل سے اچھائی کرتا ہے، ہاں، اُن سے جن کا دل پاک ہے۔
2 لیکن میرے پاؤں بھٹکنے ہی والے تھے؛
میرے قدم پھسلنے ہی والے تھے
4 اُن کے جسم تندرست ہیں*
اور اُنہیں تکلیفدہ موت نہیں آتی۔
5 اُنہیں دوسرے اِنسانوں کی طرح پریشانیوں کا سامنا نہیں ہوتا
اور نہ ہی وہ دوسروں کی طرح تکلیف اُٹھاتے ہیں۔
6 اِس لیے غرور اُن کے گلے کا ہار ہے
اور ظلم اُن کا لباس۔
7 اُن کی خوشحالی* کی وجہ سے اُن کی آنکھیں اُبھری ہوئی ہیں؛
اُنہیں اُن کی سوچ سے بھی زیادہ کامیابی ملی ہے۔
8 وہ دوسروں کا مذاق اُڑاتے ہیں اور بُری باتیں کہتے ہیں۔
وہ غرور سے ظلم کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔
9 وہ ایسے باتیں کرتے ہیں جیسے وہ آسمان جتنے بلند ہوں
اور اُن کی زبان زمین پر شیخی مارتی پھرتی ہے۔
10 اِس لیے خدا کے بندے اُن کے ساتھ مل جاتے ہیں
اور اُن کے بہت سے پانی میں سے پیتے ہیں۔
11 وہ کہتے ہیں: ”خدا کو کیا پتہ چلتا ہے؟
کیا خدا تعالیٰ کو واقعی اِس سب کا علم ہے؟“
12 ہاں، یہی بُرے لوگ ہیں جن کی زندگی ہمیشہ آرام سے گزرتی ہے۔
وہ اپنی دولت میں اِضافہ کرتے رہتے ہیں۔
13 مَیں نے بِلاوجہ ہی اپنا دل پاک رکھا
اور بےگُناہی کے پانی میں اپنے ہاتھ دھوئے۔
14 مَیں دن بھر پریشان رہتا تھا؛
ہر صبح مجھے سزا ملتی تھی۔
16 جب مَیں نے اِن باتوں کو سمجھنے کی کوشش کی
تو مَیں پریشان ہو گیا۔
17 پھر مَیں خدا کے عالیشان مُقدس مقام میں گیا
اور سمجھ گیا کہ بُرے لوگوں کا انجام کیا ہوگا۔
18 بےشک تُو اُنہیں پھسلنی جگہوں پر کھڑا کرتا ہے
تاکہ وہ گِر کر برباد ہو جائیں۔
19 وہ اچانک ہی تباہ ہو جاتے ہیں۔
وہ پَل بھر میں ہی کتنے خطرناک انجام کو پہنچ جاتے ہیں!
20 جس طرح ایک شخص جاگنے کے بعد اپنا خواب بھول جاتا ہے
اُسی طرح اَے یہوواہ! تُو جاگنے کے بعد اُنہیں بُھلا دے گا۔*
22 مَیں بےوقوف اور ناسمجھ تھا؛
مَیں تیرے حضور ایک بےعقل جانور کی طرح تھا۔
23 لیکن اب مَیں ہمیشہ تیرے ساتھ رہوں گا؛
تُو نے میرا دایاں ہاتھ تھام لیا ہے۔
24 تُو مجھے نصیحت کر کے میری رہنمائی کرتا ہے
اور بعد میں تُو مجھے عزت بخشے گا۔
25 آسمان میں تیرے سوا میرا کون ہے؟
تُو میرے ساتھ ہے اِس لیے مجھے زمین پر کسی چیز کی خواہش نہیں ہے۔
26 چاہے میرا جسم اور دل کمزور پڑ جائے
مگر خدا میری چٹان ہے جو میرے دل کو مضبوط کرتا ہے اور وہ ہمیشہ کے لیے میرا حصہ ہے۔
27 بےشک تُو اُن لوگوں کو ہلاک کر دے گا جو تجھ سے دُور رہتے ہیں۔
تُو ہر اُس شخص کو ختم* کر دے گا جو تجھ سے بےوفائی* کر کے تجھے چھوڑ دیتا ہے۔
28 لیکن میرے لیے اچھا ہے کہ مَیں خدا کے قریب جاؤں۔
مَیں نے حاکمِاعلیٰ یہوواہ کو اپنی پناہگاہ بنا لیا ہے
تاکہ اُس کے سب کاموں کا اِعلان کروں۔