طِطُس
2 لیکن آپ اُن باتوں کا ذکر کرتے رہیں جو صحیح* تعلیم کے مطابق ہیں۔ 2 اَدھیڑ عمر آدمیوں کو اچھی عادتوں کا مالک، سنجیدہ اور سمجھدار ہونا چاہیے اور اُن کا ایمان، محبت اور صبر* مضبوط ہونا چاہیے۔ 3 اِسی طرح اَدھیڑ عمر عورتوں کے چالچلن سے ظاہر ہونا چاہیے کہ وہ خدا کا خوف رکھتی ہیں۔ اُن کو دوسروں کے بارے میں جھوٹی باتیں نہیں پھیلانی چاہئیں اور مے پینے کا عادی نہیں ہونا چاہیے بلکہ اچھی باتیں سکھانی چاہئیں 4 تاکہ وہ جوان عورتوں کو سکھا* سکیں کہ اپنے شوہروں اور بچوں سے پیار کریں 5 اور سمجھدار، پاکیزہ اور اچھی ہوں، گھربار سنبھالیں* اور اپنے شوہروں کی تابع ہوں تاکہ خدا کے کلام کی بدنامی نہ ہو۔
6 جوان آدمیوں کو بھی نصیحت کرتے رہیں کہ وہ سمجھدار ہوں۔ 7 آپ ہر معاملے میں اچھے کام کر کے اچھی مثال قائم کریں۔ سنجیدگی سے خالص باتیں سکھائیں* 8 اور اچھی* زبان اِستعمال کریں جس پر نکتہچینی نہ کی جا سکے تاکہ مخالفین شرمندہ ہو جائیں اور ہمارے بارے میں کوئی بُری* بات نہ کہہ سکیں۔ 9 غلام ہر معاملے میں اپنے مالکوں کے تابع ہوں، اُن کو خوش کرنے کی کوشش کریں، اُن سے زبان نہ چلائیں 10 اور اُن کی کوئی چیز چوری نہ کریں بلکہ مکمل طور پر قابلِبھروسا ہوں تاکہ ہر لحاظ سے ہمارے نجاتدہندہ خدا کی تعلیم کی خوبصورتی کو ظاہر کر سکیں۔
11 کیونکہ خدا کی عظیم رحمت ظاہر ہو گئی ہے جس کے ذریعے ہر طرح کے لوگوں کو نجات ملتی ہے۔ 12 اِس رحمت کے ذریعے ہمیں تربیت ملتی ہے تاکہ ہم بُرائی اور دُنیاوی خواہشات کو رد کر سکیں اور اِس زمانے میں خدا کی بندگی کرتے ہوئے سمجھداری اور نیکی سے زندگی گزار سکیں۔ 13 اِس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی شاندار اُمید کی تکمیل اور ہمارے عظیم خدا اور ہمارے نجاتدہندہ یسوع مسیح کے عظیماُلشان ظہور کا منتظر رہنا چاہیے۔ 14 یسوع نے اپنی جان قربان کر دی تاکہ ہمیں ہر طرح کی بُرائی سے رِہائی* دِلائیں اور اپنے لیے ایک قوم کو پاک کر لیں جو اُن کی خاص ملکیت ہو اور شوق* سے اچھے کام کرتی ہو۔
15 پورے اِختیار کے ساتھ اِن باتوں کا ذکر کرتے رہیں، لوگوں کو نصیحت* کرتے رہیں اور اُن کی درستی کرتے رہیں۔ کسی کو موقع نہ دیں کہ وہ آپ کو حقیر سمجھے۔