اَمثال
8 دانشمندی پکار رہی ہے۔
سُوجھبُوجھ آواز بلند کر رہی ہے۔
2 دانشمندی راستے کے کنارے اُونچی جگہوں پر
اور چوکوں میں کھڑی ہوتی ہے۔
3 یہ شہر کے دروازوں کے پاس،
ہاں، شہر کی دہلیز پر اُونچی آواز میں کہتی ہے:
5 ناتجربہکارو! سمجھداری سے کام لینا سیکھو؛
احمقو! سمجھ رکھنے والا دل حاصل کرو۔
6 سنو! کیونکہ مَیں جو کہہ رہی ہوں، وہ اہم ہے
اور میرے لبوں سے صحیح بات نکلتی ہے؛
7 کیونکہ میرے مُنہ سے دھیمی آواز میں سچی باتیں نکلتی ہیں
اور میرے لب بُرائی سے گِھن کھاتے ہیں۔
8 میری ساری باتیں نیک ہیں۔
اِن میں سے کوئی بھی ٹیڑھی میڑھی یا اُلٹی سیدھی نہیں ہے۔
9 سُوجھبُوجھ رکھنے والوں کے لیے یہ ساری باتیں صاف سیدھی ہیں
اور علم رکھنے والوں کو یہ باتیں صحیح لگتی ہیں۔
10 چاندی کی بجائے میری تربیت کو چُنو
اور اعلیٰترین سونے کی بجائے علم کو
11 کیونکہ دانشمندی مرجان* سے بہتر ہے؛
کوئی بھی دلکش چیز اِس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔
12 مَیں دانشمندی، سمجھداری کے ساتھ رہتی ہوں
مجھے علم اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت حاصل ہو گئی ہے۔
13 یہوواہ کا خوف رکھنے کا مطلب بُرائی سے نفرت کرنا ہے۔
مجھے غرور، گھمنڈ، بُری راہ اور غلط بات سے نفرت ہے۔
14 میرے پاس اچھے مشورے اور حقیقی دانشمندی ہے۔
مَیں سمجھ اور طاقت کی مالک ہوں۔
15 میرے ذریعے بادشاہ حکمرانی کرتے ہیں
اور اعلیٰ افسر نیکی کے فرمان جاری کرتے ہیں۔
16 میرے ذریعے حاکم حکومت کرتے ہیں
اور نواب سچا اِنصاف کرتے ہیں۔
17 جو مجھ سے پیار کرتے ہیں، مَیں اُن سے پیار کرتی ہوں
اور جو مجھے ڈھونڈتے ہیں، مَیں اُنہیں مل جاؤں گی۔
19 میرا پھل سونے سے بلکہ خالص سونے سے بھی بہتر ہے
اور میری پیداوار اعلیٰترین چاندی سے بھی بہتر ہے۔
20 مَیں نیکی کی راہ پر چلتی ہوں،
ہاں، اِنصاف کی راہوں کے بیچ چلتی ہوں۔
21 جو مجھ سے پیار کرتے ہیں، اُنہیں مَیں ورثے میں بہت کچھ دیتی ہوں
اور اُن کے گودام بھر دیتی ہوں۔
22 یہوواہ نے تخلیق کے سلسلے کی شروعات مجھ سے کی؛
اُس نے مجھے بہت پہلے بنایا، ہاں، مَیں اُس کی سب سے پہلی کاریگری تھی۔
23 قدیم زمانے سے ہی، ہاں، شروع سے ہی یعنی زمین کو بنانے سے بھی پہلے
اُس نے مجھے ایک خاص مقام دیا۔
24 جب مَیں پیدا ہوئی* تو گہرے پانی نہیں تھے،
ہاں، تب پانی کے بہتے چشمے نہیں تھے۔
25 اِس سے پہلے کہ پہاڑوں اور ٹیلوں کو اُن کی جگہ رکھا جاتا، مَیں پیدا ہوئی۔
26 اُس وقت اُس نے نہ تو زمین، نہ اِس کے میدان
اور نہ ہی مٹی کے پہلے ڈھیلے بنائے تھے۔
27 جب اُس نے آسمان کو تیار کِیا تو مَیں وہاں تھی؛
جب اُس نے آسمان اور سمندر کے بیچ ایک سرحد* کھینچی،
28 جب اُس نے اُوپر بادل قائم* کیے،
جب اُس نے گہرے پانیوں کے چشموں کی بنیاد ڈالی،
29 جب اُس نے سمندر کے لیے فرمان جاری کِیا
کہ اِس کا پانی اُس کی ٹھہرائی ہوئی حد سے باہر نہ جائے،
جب اُس نے زمین کی بنیادیں ڈالیں*
30 مَیں ماہر کاریگر کے طور پر اُس کے ساتھ تھی۔
وہ ہر روز خاص طور پر مجھ سے خوش ہوتا تھا؛
مَیں ہر وقت اُس کے حضور خوشی مناتی تھی؛
31 مَیں زمین کو دیکھ کر باغ باغ ہوئی جو اُس نے اِنسانوں کے رہنے کے لیے تیار کی؛
مجھے خاص طور پر اِنسانوں* سے خوشی ملتی تھی۔
32 اِس لیے میرے بیٹو! میری سنو
کیونکہ وہ لوگ خوش رہتے ہیں جو میری راہوں پر چلتے ہیں۔
33 تربیت پر دھیان دو اور دانشمند بنو؛
اِسے کبھی نظرانداز نہ کرو۔