یُوایل
2 ”صِیّون میں نرسنگا* پھونکو!
میرے مُقدس پہاڑ پر جنگ کا اِعلان کرو۔
ملک* کے سب باشندے تھرتھر کانپیں
کیونکہ یہوواہ کا دن آ رہا ہے! وہ دن قریب ہے!
2 وہ تاریکی اور گھپ اندھیرے کا دن ہے؛
کالے گھنے بادلوں کا دن؛
وہ صبح کی روشنی کی طرح ہے جو پہاڑوں پر پھیلتی جاتی ہے۔
ایک ایسی طاقتور قوم ہے جس کے لوگ بےشمار ہیں؛
ایسی قوم نہ پہلے کبھی ہوئی اور نہ پھر کبھی ہوگی،
ہاں، نسلدرنسل نہیں ہوگی۔
3 اُس کے آگے آگے آگ تباہ کرتی جاتی ہے
اور پیچھے پیچھے شعلہ بھسم کرتا جاتا ہے؛
اُس کے آگے باغِعدن جیسا ملک ہے
مگر اُس کے پیچھے اُجڑا ہوا ویرانہ ہے؛
اُس سے کچھ بھی نہیں بچ سکتا۔
4 وہ قوم گھوڑوں جیسی دِکھتی ہے؛
اُس کے لوگ جنگی گھوڑوں کی طرح دوڑتے ہیں۔
5 جب وہ پہاڑوں کی چوٹیوں پر دوڑتے ہیں تو اُن کا شور رتھوں کی کھڑکھڑاہٹ
اور اُس بھوسے کے چٹخنے کی طرح ہوتا ہے جو آگ میں جل رہا ہو۔
وہ اُن زورآوروں کی طرح ہیں جو جنگ کے لیے صف باندھے کھڑے ہوں۔
6 اُن کی وجہ سے قومیں اذیت سہیں گی
اور سب کے چہرے پیلے پڑ جائیں گے۔
7 وہ جنگجوؤں کی طرح آگے بڑھتے ہیں؛
وہ فوجیوں کی طرح دیوار پھلانگ جاتے ہیں؛
اُن میں سے ہر ایک اپنی اپنی صف میں آگے بڑھتا ہے
اور اپنے راستے سے اِدھر اُدھر نہیں ہوتا؛
8 وہ ایک دوسرے کو دھکا نہیں دیتے؛
ہر کوئی اپنے اپنے راستے پر آگے بڑھتا جاتا ہے؛
اگر اُن میں سے کچھ ہتھیار کے وار سے گِر بھی جائیں
تو باقی اپنی صف نہیں توڑتے؛
9 وہ تیزی سے شہر میں گُھس جاتے ہیں؛ وہ فصیل پر دوڑتے ہیں؛
وہ گھروں پر چڑھ جاتے ہیں اور چوروں کی طرح کھڑکیوں سے اندر داخل ہو جاتے ہیں۔
10 اُن کے سامنے زمین کانپنے اور آسمان لرزنے لگتا ہے؛
سورج اور چاند تاریک ہو جاتے ہیں
اور ستاروں کی روشنی بجھ جاتی ہے۔
11 یہوواہ اپنی فوج کے سامنے اُونچی آواز میں بولے گا کیونکہ اُس کی فوج بہت بڑی ہے؛
اُس کا حکم پورا کرنے والا طاقتور ہے؛
یہوواہ کا دن عظیم اور اِنتہائی حیرتانگیز ہے؛
اِس سے کون بچ سکتا ہے؟“
12 یہوواہ فرماتا ہے: ”اب بھی وقت ہے؛ پورے دل سے میرے پاس لوٹ آؤ،
روزہ رکھو اور دھاڑیں مار مار کر روؤ۔
13 اپنے کپڑوں کو نہیں بلکہ اپنے دلوں کو چاک کرو
اور یہوواہ اپنے خدا کے پاس لوٹ آؤ
کیونکہ وہ مہربان* اور رحیم ہے، وہ جلدی غصہ نہیں کرتا اور اُس کی اٹوٹ محبت کی کوئی اِنتہا نہیں۔
وہ آفت نازل کرنے کے فیصلے پر دوبارہ غور کرے گا۔*
14 ہو سکتا ہے کہ خدا اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرے،* اِسے بدل دے
اور تمہیں برکت دے
تاکہ تُم یہوواہ اپنے خدا کے حضور اناج کا نذرانہ اور مے کا نذرانہ پیش کر سکو۔
15 صِیّون میں نرسنگا پھونکو!
روزے کا اِعلان کرو اور ایک خاص اِجتماع بلاؤ۔
16 لوگوں کو اِکٹھا کرو؛ جماعت کو پاک کرو؛
بزرگوں، بچوں اور دودھ پیتے بچوں کو جمع کرو۔
دُلہا اپنے کمرے سے باہر آئے اور دُلہن اپنے کمرے سے۔
17 ڈیوڑھی اور قربانگاہ کے بیچ
یہوواہ کی خدمت کرنے والے کاہن رو رو کر کہیں:
”اَے یہوواہ! اپنے بندوں پر ترس کھا؛
اپنی وراثت کو مذاق نہ بننے دے؛
قوموں کو اُن پر حکمرانی نہ کرنے دے۔
لوگ یہ کیوں کہہ پائیں: ”کہاں ہے اِن کا خدا؟““
19 یہوواہ اپنے بندوں سے کہے گا:
”مَیں تمہیں اناج، نئی مے اور تیل دوں گا
اور تُم جی بھر کر کھاؤ پیو گے؛
اب سے مَیں تمہیں قوموں کے درمیان رُسوا نہیں ہونے دوں گا۔
20 مَیں شمال سے آنے والے دُشمن کو تُم سے دُور بھگا دوں گا؛
مَیں اُسے سُوکھے اور بنجر علاقے میں تتربتر کر دوں گا؛
مَیں اُس کی فوج کے اگلے دستے کو مشرقی سمندر* کی طرف
اور پچھلے دستے کو مغربی سمندر* کی طرف بکھیر دوں گا۔
اُس سے بدبُو اُٹھے گی،
اُس سے بہت گندی بُو اُٹھتی رہے گی
کیونکہ خدا عظیم کام کرے گا۔“
21 اَے ملک! مت ڈر؛
خوشی منا اور باغ باغ ہو کیونکہ یہوواہ عظیم کام کرے گا۔
22 میدان کے جانورو! مت ڈرو
کیونکہ ویرانے کی چراگاہیں ہری بھری ہو جائیں گی
اور درخت پھل دیں گے؛
اِنجیر کا درخت اور انگور کی بیل بھرپور پھل ضرور دے گی۔
23 صِیّون کے بیٹو! اپنے خدا یہوواہ کی وجہ سے خوشی مناؤ اور باغ باغ ہو
کیونکہ وہ تُم پر مناسب مقدار میں خزاں کی بارش برسائے گا
اور تُم پر خوب برسات کرے گا؛
وہ تُم پر پہلے کی طرح خزاں اور بہار کی بارش برسائے گا۔
25 مَیں اُن سالوں میں ہونے والے تمہارے نقصان کی بھرپائی کر دوں گا
جن میں ٹڈیدَل، بغیر پَروں والی ٹڈیوں، بھوکی ٹڈیوں اور ہڑپنے والی ٹڈیوں نے تباہی مچائی۔
یہ میری بڑی فوج تھی جو مَیں نے تمہارے درمیان بھیجی تھی۔
26 تُم ضرور جی بھر کر کھاؤ گے
اور اپنے خدا یہوواہ کے نام کی بڑائی کرو گے
جس نے تمہاری خاطر حیرانکُن کام کیے ہیں۔
میرے بندوں کو پھر کبھی شرمندہ نہیں ہونا پڑے گا۔
27 تمہیں پتہ چل جائے گا کہ مَیں اِسرائیل کے بیچ ہوں
اور مَیں یہوواہ تمہارا خدا ہوں اور میرے سوا کوئی نہیں!
میرے بندوں کو پھر کبھی شرمندہ نہیں ہونا پڑے گا۔
28 اِس کے بعد مَیں ہر طرح کے لوگوں پر اپنی روح* نازل کروں گا
اور تمہارے بیٹے اور بیٹیاں نبوّت کریں گے،
تمہارے بزرگ خواب دیکھیں گے
اور تمہارے جوان رُویا دیکھیں گے۔
29 اُس زمانے میں مَیں اپنے غلام مردوں اور غلام عورتوں پر بھی
اپنی روح نازل کروں گا۔
30 مَیں آسمان اور زمین پر حیرانکُن نشانیاں دِکھاؤں گا
یعنی خون اور آگ اور دُھوئیں کے بادل۔
31 اِس سے پہلے کہ یہوواہ کا عظیم اور حیرتانگیز دن آئے،
سورج تاریک ہو جائے گا اور چاند خون بن جائے گا۔
32 جو بھی شخص یہوواہ کا نام لیتا ہے، وہ نجات پائے گا
کیونکہ جیسے یہوواہ نے فرمایا ہے، کوہِصِیّون پر اور یروشلم میں وہ لوگ ہوں گے جو بچ جائیں گے،
ہاں، وہ لوگ جنہیں یہوواہ بُلاتا ہے۔“