زبور
حمد۔ داؤد کا گیت۔
א [آلف]
145 اَے میرے خدا! اَے میرے بادشاہ! مَیں تیری تعظیم کروں گا؛
مَیں ہمیشہ ہمیشہ تک تیرے نام کی تعریف کروں گا۔
ב [بیتھ]
2 مَیں دن بھر تیری بڑائی کروں گا؛
مَیں ہمیشہ ہمیشہ تک تیرے نام کی تعریف کروں گا۔
ג [گیمل]
ד [دالتھ]
4 لوگ نسلدرنسل تیرے کاموں کی تعریف کریں گے؛
وہ تیرے زبردست کاموں کو بیان کریں گے۔
ה [ہے]
5 وہ تیری عظمت کی شان کے بارے میں بات کریں گے
اور مَیں تیرے حیرانکُن کاموں پر سوچ بچار کروں گا۔
ו [واو]
ז [زین]
7 وہ تیری بےاِنتہا اچھائی کا بڑے جوش سے چرچا کریں گے؛
وہ تیری نیکی کی وجہ سے خوشی سے للکاریں گے۔
ח [خیتھ]
ט [طیتھ]
9 یہوواہ سب کے ساتھ اچھائی کرتا ہے
اور اُس کے سب کاموں سے اُس کا رحم جھلکتا ہے۔
י [یود]
10 اَے یہوواہ! تیرے سب کام تیری تعظیم کریں گے
اور تیرے وفادار بندے تیری بڑائی کریں گے۔
כ [کاف]
11 وہ تیری بادشاہت کی شان کا اِعلان کریں گے
اور تیری قدرت کو بیان کریں گے
ל [لامد]
12 تاکہ لوگ تیرے زبردست کاموں
اور تیری بادشاہت کی شانوشوکت کے بارے میں جانیں۔
מ [میم]
13 تیری بادشاہت ابدی بادشاہت ہے
اور تیری سلطنت نسلدرنسل قائم رہتی ہے۔
ס [سامک]
14 یہوواہ گِرتے ہوئے لوگوں کو سنبھالتا ہے
اور بوجھ تلے دبے لوگوں کو اُٹھاتا ہے۔
ע [عین]
15 سب کی آنکھیں اُمید سے تیری طرف لگی ہیں؛
تُو اُنہیں وقت پر کھانا دیتا ہے۔
פ [پے]
16 تُو اپنی مُٹھی کھولتا ہے
اور ہر جاندار کی خواہش پوری کرتا ہے۔
צ [صادے]
17 یہوواہ کے ہر کام سے نیکی جھلکتی ہے؛
اُس کے ہر کام سے وفاداری کا ثبوت ملتا ہے۔
ק [قوف]
ר [ریش]
19 وہ اُن لوگوں کی خواہش پوری کرتا ہے جو اُس کا خوف رکھتے ہیں؛
وہ مدد کے لیے اُن کی فریاد سنتا ہے اور اُنہیں بچاتا ہے۔
ש [شین]
20 یہوواہ اُن سب کی حفاظت کرتا ہے جو اُس سے پیار کرتے ہیں
لیکن وہ سب بُرے لوگوں کو ہلاک کر دے گا۔
ת [تاو]