اَمثال
14 جو عورت واقعی دانشمند ہوتی ہے، وہ اپنا گھر بناتی ہے
لیکن بےوقوف عورت اپنے ہی ہاتھوں سے اِسے برباد کر دیتی ہے۔
2 سیدھی راہ پر چلنے والا شخص یہوواہ کا خوف رکھتا ہے
لیکن ٹیڑھی* راہ پر چلنے والا شخص اُس کی توہین کرتا ہے۔
3 بےوقوف شخص کی غرور سے بھری باتیں چھڑی کی طرح ہیں
لیکن دانشمند لوگوں کے ہونٹ اُن کی حفاظت کرتے ہیں۔
5 وفادار گواہ جھوٹ نہیں بولتا
لیکن جھوٹا گواہ بات بات پر جھوٹ بولتا ہے۔
6 مذاق اُڑانے والا شخص دانشمندی تلاش کرتا ہے مگر وہ اُسے نہیں ملتی
لیکن سمجھدار شخص کو علم آسانی سے مل جاتا ہے۔
7 بےوقوف شخص سے دُور رہو
کیونکہ آپ کو اُس کے ہونٹوں سے علم نہیں ملے گا۔
8 دانشمندی کی وجہ سے سمجھدار شخص سمجھ جاتا ہے کہ وہ کس راستے پر جا رہا ہے
لیکن احمق شخص اپنی بےوقوفی کی وجہ سے دھوکا کھا جاتا ہے۔*
9 بےوقوف لوگ اپنی غلطی کو* ہنسی میں اُڑا دیتے ہیں
لیکن سیدھی راہ پر چلنے والے لوگ صلح کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔*
12 ایک ایسی راہ ہے جو اِنسان کو صحیح لگتی ہے
لیکن آخر میں وہ موت کی طرف لے جاتی ہے۔
13 ہنسنے والے کے دل میں بھی دُکھ چھپا ہو سکتا ہے
اور خوشی غم میں بدل سکتی ہے۔
14 صحیح راہ سے بھٹک جانے والا دل اپنے کاموں کی فصل کاٹے گا
لیکن اچھا شخص اپنے کاموں کا پھل پائے گا۔
16 دانشمند شخص محتاط ہوتا ہے اور بُرائی سے مُنہ پھیر لیتا ہے
لیکن احمق شخص لاپروا* اور حد سے زیادہ خوداِعتماد ہوتا ہے۔
17 جو شخص جلدی غصے میں آ جاتا ہے، وہ بےوقوفی کرتا ہے
لیکن جو شخص سوچ سمجھ کر کام کرتا ہے،* اُس سے نفرت کی جاتی ہے۔
19 بُرے لوگوں کو اچھے لوگوں کے سامنے جھکنا پڑے گا
اور بُرا شخص نیک شخص کے دروازوں پر جھکے گا۔
20 غریب شخص سے اُس کے پڑوسی بھی نفرت کرتے ہیں
لیکن امیر شخص کے بہت سے دوست ہوتے ہیں۔
21 جو اپنے پڑوسی کو حقیر سمجھتا ہے، وہ گُناہ کرتا ہے
لیکن جو ادنیٰ اِنسان پر مہربانی کرتا ہے، وہ خوش رہتا ہے۔
22 سازشیں گھڑنے والے گمراہ ہو جائیں گے
لیکن جن کی نیت اچھی ہوتی ہے، اُن سے اٹوٹ محبت اور وفاداری نبھائی جائے گی۔
23 ہر طرح کی محنت سے فائدہ ہوتا ہے
لیکن صرف باتیں کرنے کا انجام محتاجی ہوتا ہے۔
24 دانشمند کی دولت اُس کا تاج ہے
لیکن احمق کی بےوقوفی بڑھتی جاتی ہے۔
25 سچا گواہ جانیں بچاتا ہے
لیکن دھوکےباز گواہ بات بات پر جھوٹ بولتا ہے۔
26 یہوواہ کا خوف رکھنے والا اُس پر پکا بھروسا رکھتا ہے
اور یہ اُس کے بچوں کے لیے پناہگاہ ہوگا۔
27 یہوواہ کا خوف زندگی کا چشمہ ہے
جو ایک شخص کو موت کے پھندے سے بچاتا ہے۔
28 بڑی رعایا بادشاہ کی شان ہوتی ہے
لیکن جس حکمران کی رعایا نہیں ہوتی، وہ برباد ہو جاتا ہے۔
29 جو جلدی غصہ نہیں کرتا، اُس میں بڑی سُوجھبُوجھ ہوتی ہے
لیکن بےصبر شخص اپنی بےوقوفی ظاہر کرتا ہے۔
31 جو ادنیٰ شخص کو دھوکا دیتا ہے، وہ اُس کے خالق کی توہین کرتا ہے
لیکن جو غریب پر مہربانی کرتا ہے، وہ اُس کے خالق کی تعظیم کرتا ہے۔
32 بُرا شخص اپنی بُرائی کی وجہ سے برباد ہو جائے گا
لیکن نیک شخص اپنی وفاداری کی وجہ سے محفوظ رہے گا۔
33 سمجھدار شخص کے دل میں دانشمندی خاموشی سے بستی ہے
لیکن احمق اپنی دانشمندی کا ڈھنڈورا پیٹتا رہتا ہے۔
34 نیکی ایک قوم کو سرفراز کرتی ہے
لیکن گُناہ ایک قوم کو رُسوا کرتا ہے۔
35 بادشاہ اُس خادم سے خوش ہوتا ہے جو گہری سمجھ سے کام لیتا ہے
لیکن اُس خادم پر اُس کا غصہ بھڑکتا ہے جو شرمناک کام کرتا ہے۔