اَمثال
2 دانشمند شخص کی زبان علم کا صحیح اِستعمال کرتی ہے
لیکن احمق شخص اپنے مُنہ سے حماقت اُگلتا ہے۔
3 یہوواہ کی آنکھیں ہر جگہ موجود ہیں
اور اچھے اور بُرے لوگوں دونوں کو دیکھتی ہیں۔
5 بےوقوف شخص اپنے باپ کی تربیت کی بےقدری کرتا ہے
لیکن سمجھدار شخص اِصلاح کو قبول کرتا ہے۔
6 نیک شخص کا گھر خزانے سے بھرا رہتا ہے
لیکن بُرے شخص کی آمدنی* اُس کے لیے مصیبت لاتی ہے۔
7 دانشمند شخص کے لب علم پھیلاتے ہیں
لیکن احمق شخص کے دل میں ایسا کرنے کا خیال نہیں آتا۔
8 بُرے شخص کی قربانی سے یہوواہ گِھن کھاتا ہے
لیکن سیدھی راہ پر چلنے والے شخص کی دُعا سے وہ خوش ہوتا ہے۔
9 یہوواہ بُرے شخص کی روِش سے گِھن کھاتا ہے
لیکن وہ اُس شخص سے پیار کرتا ہے جو نیکی کرنے کی پوری کوشش کرتا ہے۔
10 جو شخص صحیح راہ کو چھوڑ دیتا ہے، اُسے تربیت بُری* لگتی ہے
اور جو شخص اِصلاح سے نفرت کرتا ہے، اپنی جان گنوا بیٹھے گا۔
11 یہوواہ قبر* اور تباہی کی جگہ* کو صاف دیکھ سکتا ہے
تو پھر اِنسان کا دل اُس سے کیسے چھپا رہ سکتا ہے؟
12 مذاق اُڑانے والا اُس شخص کو پسند نہیں کرتا جو اُس کی اِصلاح کرتا ہے۔
وہ دانشمندوں سے مشورہ نہیں کرتا۔
16 بہت زیادہ دولت ہونے اور فکروں* میں ڈوبے رہنے سے بہتر ہے
کہ کم میں گزارہ کِیا جائے اور یہوواہ کا خوف رکھا جائے۔
17 جہاں محبت ہو وہاں سبزی کا سالن
اُس جگہ موٹے تازے* بیل سے بہتر ہے جہاں نفرت ہو۔
18 گرممزاج شخص جھگڑا پیدا کرتا ہے
لیکن جو شخص جلدی غصہ نہیں کرتا، وہ جھگڑا ٹھنڈا کرتا ہے۔
19 سُست آدمی کا راستہ کانٹوں کی باڑ کی طرح ہوتا ہے
لیکن سیدھی راہ پر چلنے والے شخص کا راستہ ہموار شاہراہ کی طرح ہوتا ہے۔
20 ایک دانشمند بیٹا اپنے باپ کو خوش کرتا ہے
لیکن ایک احمق بیٹا اپنی ماں کی حقارت کرتا ہے۔
21 جس میں سمجھ کی کمی ہوتی ہے، وہ بےوقوفی سے خوش ہوتا ہے
لیکن سُوجھبُوجھ رکھنے والا شخص سیدھی راہ پر چلتا رہتا ہے۔
22 صلاح مشورہ نہ کرنے سے منصوبے ناکام ہو جاتے ہیں
لیکن زیادہ لوگوں کے مشورے سے کامیابی ملتی ہے۔
23 اِنسان صحیح جواب دے کر* خوش ہوتا ہے
اور صحیح وقت پر کہی گئی بات کیا خوب ہوتی ہے!
24 زندگی کا راستہ گہری سمجھ رکھنے والے شخص کو اُوپر لے جاتا ہے
تاکہ وہ نیچے قبر* میں جانے سے بچ سکے۔
25 یہوواہ مغرور شخص کے گھر کو گِرا دے گا
لیکن وہ بیوہ کی چاردیواری کی حفاظت کرے گا۔
26 یہوواہ بُرے شخص کے منصوبوں سے گِھن کھاتا ہے
لیکن دلپسند باتیں اُس کی نظر میں پاک ہیں۔
27 بےایمانی کی کمائی کرنے والا اپنے گھرانے پر مصیبت* لاتا ہے
لیکن رشوت سے نفرت کرنے والا زندہ رہے گا۔
29 یہوواہ بُرے لوگوں سے بہت دُور ہے
لیکن وہ نیک لوگوں کی دُعائیں سنتا ہے۔
31 جو زندگیبخش اِصلاح پر دھیان دیتا ہے،
وہ دانشمندوں میں شمار ہوتا ہے۔*
32 جو تربیت کو ٹھکراتا ہے، وہ اپنی زندگی* کو حقیر سمجھتا ہے
لیکن جو اِصلاح کو قبول کرتا ہے، وہ سمجھ حاصل کرتا ہے۔
33 یہوواہ کا خوف دانشمندی سکھاتا ہے
اور عزت خاکسار بننے کے بعد ملتی ہے۔