اَمثال
12 جو تربیت سے پیار کرتا ہے، وہ علم سے پیار کرتا ہے
لیکن جو اِصلاح سے نفرت کرتا ہے، وہ بےعقل ہے۔
2 اچھے شخص کو یہوواہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے
لیکن بُرے منصوبے باندھنے والے شخص کو وہ رد کرتا ہے۔
3 کوئی بھی شخص بُرائی کر کے قائم نہیں رہ سکتا
لیکن نیک لوگوں کو کبھی اُکھاڑا نہیں جائے گا۔
4 ایک اچھی بیوی اپنے شوہر کے سر کا تاج ہوتی ہے
لیکن جو بیوی اُسے شرمندہ کراتی ہے، وہ اُس کی ہڈیوں کو گلا دیتی ہے۔
5 نیک شخص کے خیال صحیح ہوتے ہیں
لیکن بُرے شخص کے مشورے دھوکے سے بھرے ہوتے ہیں۔
6 بُرے شخص کی باتیں جانلیوا پھندا ہوتی ہیں*
لیکن سیدھی راہ پر چلنے والے لوگوں کی باتیں اُنہیں بچا لیتی ہیں۔
7 جب بُرے لوگوں کو گِرایا جاتا ہے تو وہ مٹ جاتے ہیں
لیکن نیک شخص کا گھر کھڑا رہتا ہے۔
8 سمجھداری سے بولنے والے کی تعریف کی جاتی ہے
لیکن جس کے دل میں کھوٹ ہے، اُس سے حقارت بھرا سلوک کِیا جاتا ہے۔
9 ایک معمولی شخص جس کے پاس نوکر ہو،
اُس شیخیباز شخص سے بہتر ہے جو روٹی کے لیے ترستا ہو۔
11 جو اپنی زمین پر کھیتیباڑی کرتا ہے، وہ پیٹ بھر کر کھانا کھائے گا
لیکن جو بےکار چیزوں کے پیچھے بھاگتا ہے، اُس میں سمجھ کی کمی ہے۔
12 بُرا شخص دوسرے بُرے لوگوں کی لُوٹ سے جلتا ہے
لیکن نیک شخص مضبوط جڑوں والے درخت کی طرح پھل دیتا ہے۔
13 بُرا شخص اپنی ہی بُری باتوں کے جال میں پھنس جاتا ہے
لیکن نیک شخص مصیبت سے بچ جاتا ہے۔
18 بِلاسوچے سمجھے کہی گئی باتیں تلوار کی طرح چھیدتی ہیں
لیکن دانشمند کی باتوں سے شفا ملتی ہے۔
19 سچی زبان ہمیشہ قائم رہے گی
لیکن جھوٹی زبان صرف پَل بھر ہی ٹکے گی۔
21 نیک شخص پر کوئی آنچ نہیں آئے گی
لیکن بُرے لوگ مصیبتوں میں گِھر جائیں گے۔
22 جھوٹی زبان سے یہوواہ گِھن کھاتا ہے
لیکن وفاداری کی راہ پر چلنے والوں سے وہ خوش ہوتا ہے۔
23 سمجھدار شخص اُن باتوں کو چھپاتا ہے جو وہ جانتا ہے
لیکن بےوقوف شخص کا دل اُس کی بےوقوفی کو اُگل دیتا ہے۔
24 محنتی شخص کے ہاتھ حکمرانی کریں گے
لیکن سُست ہاتھوں سے زبردستی محنتمشقت کروائی جائے گی۔
25 اِنسان کا دل فکروں کے بوجھ سے دب جاتا ہے
لیکن اچھی بات سے کِھل اُٹھتا ہے۔
26 نیک شخص اچھی چراگاہیں ڈھونڈتا ہے
لیکن بُرے لوگوں کی راہ اُنہیں بھٹکا دیتی ہے۔
27 سُست شخص شکار کے پیچھے نہیں بھاگتا
لیکن محنت ایک شخص کا قیمتی خزانہ ہے۔
28 نیکی کی راہ زندگی کی طرف لے جاتی ہے؛
اِس کے راستے میں موت نہیں ہے۔