زبور
داؤد کا گیت۔
2 اَے میری جان! یہوواہ کی بڑائی کر
اور اُس کے کسی کام کو کبھی نہ بھول۔
3 وہ تیری ساری غلطیاں معاف کرتا ہے
اور تجھے تیری تمام بیماریوں سے شفا دیتا ہے۔
اور تیرے سر پر اپنی اٹوٹ محبت اور رحم کا تاج رکھتا ہے۔
5 وہ تجھے ساری زندگی اچھی چیزوں سے نوازتا ہے
تاکہ تُو عقاب کی طرح جوان اور توانا رہے۔
6 یہوواہ سبھی مظلوموں کی خاطر
نیکی اور اِنصاف سے کام لیتا ہے۔
7 اُس نے موسیٰ کو اپنی راہیں بتائیں
اور بنیاِسرائیل کو اپنے کام دِکھائے۔
8 یہوواہ رحیم اور مہربان* ہے؛
وہ جلدی غصہ نہیں کرتا اور اُس کی اٹوٹ محبت کی کوئی اِنتہا نہیں ہے۔
9 وہ ہمیشہ ہم میں غلطیاں نہیں ڈھونڈتا رہے گا
اور نہ ہی سدا ناراضگی پالے رکھے گا۔
10 اُس نے ہمارے گُناہوں کے مطابق ہم سے سلوک نہیں کِیا
اور نہ ہی ہماری غلطیوں کے مطابق ہمیں سزا دی
11 کیونکہ جیسے آسمان زمین سے بہت بلند ہے
ویسے ہی وہ اُن لوگوں سے بےحد اٹوٹ محبت کرتا ہے جو اُس کا خوف رکھتے ہیں۔
12 جتنا مشرق مغرب سے دُور ہے
اُتنا ہی اُس نے ہمارے گُناہوں کو ہم سے دُور کر دیا ہے۔
13 جیسے ایک باپ اپنے بچوں پر رحم کرتا ہے
ویسے ہی یہوواہ اُن پر رحم کرتا ہے جو اُس کا خوف رکھتے ہیں
14 کیونکہ وہ اچھی طرح جانتا ہے کہ ہمیں کیسے بنایا گیا ہے؛
وہ یاد رکھتا ہے کہ ہم خاک ہیں۔
15 فانی اِنسان کی زندگی گھاس کی طرح ہے؛
وہ میدان کے پھول کی طرح کِھلتا ہے۔
16 لیکن جب تیز ہوا چلتی ہے تو وہ ایسے ختم ہو جاتا ہے
جیسے کبھی تھا ہی نہیں۔
17 مگر جو لوگ یہوواہ کا خوف رکھتے ہیں،
اُن کے لیے اُس کی اٹوٹ محبت ہمیشہ ہمیشہ* برقرار رہتی ہے
اور وہ اُن کی آنے والی نسلوں کے ساتھ نیکی کرتا ہے،
18 اُن کے ساتھ جو اُس کے عہد پر قائم رہتے ہیں
اور جو سختی سے اُس کے حکموں پر عمل کرتے ہیں۔
19 یہوواہ نے مضبوطی سے آسمان پر اپنا تخت قائم کِیا ہوا ہے
اور وہ ہر چیز پر حکمرانی کرتا ہے۔
20 اَے خدا کے سب فرشتو! تُم جو طاقتور ہو،
اُس کا حکم بجا لاتے ہو اور اُس کی بات مانتے ہو،
یہوواہ کی بڑائی کرو۔
21 اَے خدا کی سب فوجو!
اُس کی مرضی پر عمل کرنے والے اُس کے خادمو!
یہوواہ کی بڑائی کرو۔
22 اَے یہوواہ کی ساری مخلوقات!
اُس کی سلطنت کے کونے کونے میں اُس کی بڑائی کرو۔
میرا روم روم* یہوواہ کی تعریف کرے۔