زبور
داؤد کی دُعا۔
2 میری* حفاظت کر کیونکہ مَیں تیرا وفادار ہوں۔
اپنے بندے کو بچا جو تجھ پر بھروسا رکھتا ہے
کیونکہ تُو میرا خدا ہے۔
3 اَے یہوواہ! مجھ پر مہربانی کر
کیونکہ مَیں سارا دن تجھے پکارتا ہوں۔
5 اَے یہوواہ! تُو اچھا ہے اور معاف کرنے کو تیار رہتا ہے؛
جو تجھے پکارتے ہیں، اُن کے لیے تیری اٹوٹ محبت کی کوئی اِنتہا نہیں۔
6 اَے یہوواہ! میری دُعا سُن؛
مدد کے لیے میری اِلتجاؤں پر توجہ فرما۔
7 مَیں مصیبت کے دن تجھے پکارتا ہوں
کیونکہ تُو ضرور مجھے جواب دے گا۔
8 اَے یہوواہ! خداؤں میں تجھ جیسا کوئی نہیں؛
جو کام تُو نے کیے ہیں، وہ کوئی اَور نہیں کر سکتا۔
9 اَے یہوواہ! ساری قومیں جو تُو نے بنائی ہیں، آئیں گی
اور تیرے سامنے جھکیں گی؛
وہ تیرے نام کی تعظیم کریں گی
10 کیونکہ تُو عظیم ہے اور حیرانکُن کام کرتا ہے؛
صرف تُو ہی خدا ہے۔
11 اَے یہوواہ! مجھے اپنی راہ کی تعلیم دے۔
مَیں تیری سچائی کی راہ پر چلوں گا۔
مجھے ایسا دل عطا کر جو بٹا ہوا نہ ہو* تاکہ مَیں تیرے نام کا خوف رکھوں۔
12 اَے یہوواہ میرے خدا! مَیں پورے دل سے تیری بڑائی کرتا ہوں؛
مَیں ہمیشہ تیرے نام کی تعظیم کروں گا
13 کیونکہ میرے لیے تیری اٹوٹ محبت بےاِنتہا ہے؛
14 اَے خدا! مغرور* لوگ میرے خلاف اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں؛
بےرحم آدمیوں کی ٹولی میری جان لینے پر تُلی ہے؛
وہ تیرا ذرا بھی احترام نہیں کرتے۔*
15 مگر اَے یہوواہ! تُو رحیم اور مہربان* خدا ہے؛
تُو جلدی غصہ نہیں کرتا اور تیری اٹوٹ محبت اور وفاداری* کی کوئی اِنتہا نہیں۔
16 مجھ پر توجہ فرما اور مجھ پر مہربانی کر۔
اپنے بندے کو طاقت دے
اور اپنی غلام عورت کے بیٹے کو بچا۔
کیونکہ اَے یہوواہ! تُو میرا مددگار ہے اور مجھے تسلی دیتا ہے۔